عالمی خبریں

ایران پر حملے قابل تشویش، اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی، برکس کا سخت بیان

برکس نے ایران پر حملوں کو اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا، تمام فریقوں سے بات چیت کے ذریعے تنازعات سلجھانے کی اپیل کی۔ ہندوستان نے اس بیان سے خود کو الگ نہیں کیا

<div class="paragraphs"><p>برکس سربراہی اجلاس کی فائل تصویر / Getty Images</p></div>

برکس سربراہی اجلاس کی فائل تصویر / Getty Images

 
ALEXANDER ZEMLIANICHENKO

برکس (بی آر آئی سی ایس) تنظیم نے ایران پر حالیہ ہونے والے فوجی حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ برکس کے اس سخت موقف والے بیان میں کہا گیا ہے، ’’ہم 13 جون سے ایران کے خلاف ہونے والے فوجی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ حملے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔‘‘

Published: undefined

بیان میں تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ کشیدگی کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے سلجھانے کی کوشش کریں اور اختلافات کا پرامن حل تلاش کریں۔ برکس نے زور دیا کہ پرامن ذرائع سے مسائل کا حل نہ صرف قانونی تقاضہ ہے بلکہ خطے میں دیرپا امن کے لیے بھی ضروری ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ روز قبل ہندوستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اس بیان سے خود کو الگ کر لیا تھا، جس میں اسرائیل پر ایران پر حملے کی کھلی تنقید کی گئی تھی۔ مگر برکس کے اس بیان پر ہندوستان نے کوئی اختلاف ظاہر نہیں کیا اور خود کو علیحدہ نہیں کیا، جسے سفارتی حلقے ایک اہم اشارہ تصور کر رہے ہیں۔

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’ہم ان حملوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں جو پرامن جوہری تنصیبات پر کیے گئے۔ یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قانون بلکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی متعلقہ قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ اور اسرائیل نے ایران کی بعض جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جن پر دنیا بھر میں مختلف سطحوں پر ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔

Published: undefined

برکس، جو پہلے برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل تھا، اب اس میں توسیع ہو چکی ہے اور اس میں نئے رکن ممالک جیسے سعودی عرب، مصر، ایتھوپیا، ایران، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا بھی شامل ہو چکے ہیں۔ برکس دنیا کے کئی اہم ترقی پذیر اور علاقائی طاقتور ممالک کا نمائندہ گروپ بن چکا ہے، جس کی عالمی سیاست میں مداخلت اور اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined