عالمی خبریں

روس: حادثہ کا شکار طیارے کے دونوں پائلٹوں کا کوئی سراغ نہیں

علاقائی ایمرجنسی سروس کے ایک نمائندے نے بدھ کو بتایا کہ ایس یو -25 یوبی طیارے کے پائلٹوں کا کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ خدشہ ہے کہ حادثہ میں دونوں پائلٹوں کی موت ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ماسکو: روسی وزارت دفاع کے حادثہ کا شکار ایس یو- 25 یوبی طیارہ کے دونوں پائلٹوں کا ابھی تک کوئی سرغ نہیں مل پایا ہے۔ خدشہ ہے کہ حادثے میں ان کی موت ہو گئی ہے اور ان کی لاشیں ہوائی جہاز کے کیبن میں ہی ہوں گی۔ وزارت دفاع نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ جہاز روس کے جنوبی علاقے استاؤروپول میں ایک تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ جہاز ایک ویران علاقے میں گر کر تباہ ہوا اور اس دوران اس کے زمین سے ٹکرانے کے بعد اس میں شدید دھماکہ ہوا جس سے جہاز کے پڑخچے اڑ گئے۔

Published: 04 Sep 2019, 3:10 PM IST

علاقائی ایمرجنسی سروس کے ایک نمائندے نے بدھ کو بتایا کہ ایس یو -25 یوبی طیارے کے پائلٹوں کا کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ خدشہ ہے کہ حادثہ میں دونوں پائلٹوں کی موت ہو گئی ہے اور ان کی لاشیں ہوائی جہاز کے کیبن میں ہی ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ کا شکار طیارہ زمین میں نصف دھنس گیا تھا۔ اسپیشل کمیشن کے عملہ کے پہنچنے پر جلد سے جلد اس سے باہر نکالنے کا کام شروع کیا جائے گا۔

Published: 04 Sep 2019, 3:10 PM IST

تازہ اطلاعات کے مطابق طیارہ چرنولیسکو نامی مقام سے 20 کلومیٹر کے فاصلہ پر حادثہ کا شکار ہوا اور کم از کم 44 افراد اور 14 ساز و سامان کی یونٹیں جائے حادثہ پر متحرک ہیں۔

Published: 04 Sep 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Sep 2019, 3:10 PM IST