عالمی خبریں

تہران پر حملہ: شریف یونیورسٹی نشانہ، 13 افراد جاں بحق؛ ایران کے جوابی وار سے حیفہ میں کھلبلی

جنگ کی وجہ سے ملک بھر کےتعلیمی ادارے بند ہیں اور کلاسز آن لائن ہو رہی ہیں جس سے کیمپس پہلے ہی خالی پڑے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق کئی گھنٹے تک آسمان میں نیچے اُڑتے جنگی طیاروں کی آوازیں گونجتی رہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے دوران ایران کی راجدھانی تہران کے جنوب مغربی علاقہ اسلام شہر کے قریب ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ پیر کی صبح ہونے والے اس ہولناک حملے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملہ شہر کے قریبی علاقے میں ہوا تاہم عمارت کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے۔مقامی خبر رساں ایجنسیوں نے حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاع دی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متوفیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں اور کچھ اب بھی پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ وہیں ایران کی آر جی سی نے ایک بار پھر اسرائیل کے حیفہ شہر پر میزائل سے حملہ کردیا جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

Published: undefined

اسی دوران تہران کی شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں یونیورسٹی کی کچھ عمارتوں کے ساتھ ساتھ قریبی گیس سپلائی کے مرکز کو بھی نقصان پہنچا تاہم، یونیورسٹی کیمپس کے اندر درست ہدف ابھی تک واضح نہیں ہے۔ بتادیں کہ رواں سال 28 فروری کو ایران پر مسلط کی گئی جنگ کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں اور تمام کلاسز آن لائن ہو رہی ہیں جس سے کیمپس پہلے ہی خالی پڑے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق کئی گھنٹے تک آسمان میں نیچے اُڑتے جنگی طیاروں کی آوازیں گونجتی رہیں جس سے خوفناک صورتحال میں مزید اضافہ ہو گیا۔

Published: undefined

قابل غور ہے کہ اس یونیورسٹی پر اس سے قبل ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور فوجی تحقیق سے روابط کی وجہ سے متعدد ممالک کی طرف سے پابندیاں لگائی جا چکی ہیں۔ یہ پروگرام بنیادی طور پر ایران کے نیم فوجی گروپ پاسداران انقلاب کے کنٹرول میں ہے۔ دریں اثناء اسرائیل میں سکیورٹی اداروں نے میزائل الرٹ جاری کیا جبکہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بھی ایسے ہی دو الرٹ جاری کیے گئے۔ وہاں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایران کے کن اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ کویت نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے اپنے فضائی دفاعی نظام کو راتوں رات کئی بار استعمال کیا۔ دریں اثنا، ایران کے سرکاری اخبار ’ایران ڈیلی‘ نے آن لائن اطلاع دی ہے کہ ایران کے مقدس شہرقم میں ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے میں کم از کم 5 افراد مارے گئے۔

Published: undefined

ادھر ایران نے اسرائیلی شہر حیفہ پر ایک بار پھر میزائل حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں اسرائیل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ حیفہ شہر پر ایران کے حملے میں دو افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ایران کے نئے حملوں کے بعد وسطی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں۔ درحقیقت اتوار کو ایران نے اسرائیل پر 4 میزائل داغے جن میں سے ایک بھاری تمیزائل حیفہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ بلاک پر گرا جس سے عمارت کا آدھا حصہ منہدم ہو گیا۔ اس دوران جو حصہ کھڑا تھا وہ بھی غیر متوازن ہو گیا جس سے اس کے گرنے کا خطرہ بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے ریسکیو کا کام مزید مشکل ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined