
فوٹو سوشل میڈیا
امریکہ کے کیلیفورنیا میں تقریباً ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والے 22 سالہ ہندوستانی طالب علم کی لاش ملی ہے۔ کرناٹک کے رہنے والے ساکیت سری نواسیا 9 فروری کو لاپتہ ہو گئے تھے، جس کے بعد ان کی جنگی پیمانے پر تلاش کی جارہی تھی۔ سان فرانسسکو واقع ہندوستانی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے ہندوستانی طالب علم کی لاش برآمد کرلی ہے۔ ساکیت سری نواسیا امریکہ میں رہ کرپوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے طالب علم تھے۔
Published: undefined
سان فرانسسکو میں ہندوستانی سفارت خانے نے ’ایکس‘ پوسٹ میں بتایا کہ پولیس نے طالب علم کی لاش برآمد کر لی ہے۔ انہوں نے لاش کو جلد از جلد ہندوستان واپس بھیجنے کے لیے تمام ضروری مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی سفارتخانے نے لواحقین اور رشتہ داروں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
Published: undefined
اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں ہندوستانی سفارت خانے نے لکھا ہے کہ یہ اطلاع دیتے ہوئے بہت افسوس ہے کہ مقامی پولیس نے لاپتہ ہندوستانی طالب علم ساکیت سری نواسیا کی لاش برآمد ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ہم اس انتہائی مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سفارت خانہ لواحقین کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں مقامی حکام کے ساتھ رابطہ کاری اور جلد از جلد لاش ہندوستان واپس بھیجنے کا انتظام کرنا شامل ہے۔ ہمارے اہلکار متاثرہ خاندان کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں اور تمام ضروری رسمی کارروائیوں اورخدمات میں ان کی مدد کریں گے۔
Published: undefined
بتادیں کہ لاپتہ ہونے سے پہلے ساکیت کو آخری بار کیمپس سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر دیکھا گیا تھا، جس کے بعد جھیل انزا اور برکلے ہلز کے علاقے کے ارد گرد شہر بھر میں جنگی پیمانے پرتلاش شروع کی گئی۔ بعد میں اس کا پاسپورٹ اور لیپ ٹاپ پر مشتمل ایک بیگ کیمپس کے قریب ہی ٹلڈن ریجنل پارک کے قریب ایک رہائش گاہ کے پاس ملا تھا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق ساکیت سری نواسیا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں پوسٹ گریجویشن کے طالب علم تھے۔ وہ پروڈکٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) میں ماسٹر آف سائنس کر رہے تھے اور کرناٹک کے تمکورو کے رہنے والے تھے۔ انہیں آخری بار انزا جھیل کے قریب دیکھا گیا تھا۔
Published: undefined