عالمی خبریں

برڈ فلو کے سبب یورپی یونین میں انڈوں کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

یورپی یونین میں برڈ فلو کے باعث انڈوں کی قیمت 268.5 یورو فی 100 کلوگرام تک جا پہنچی۔ پولینڈ، نیدرلینڈز اور آسٹریا میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ امریکہ میں بھی قیمتیں بڑھی ہیں

<div class="paragraphs"><p>انڈوں کی فائل تصویر / Getty Images</p></div>

انڈوں کی فائل تصویر / Getty Images

 
NurPhoto

ماسکو: یورپی یونین میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کے نتیجے میں انڈوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ یورپی شماریاتی دفتر (یوروسٹیٹ) کے مطابق مرغی کے انڈوں کی تھوک قیمت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جو 268.5 یورو (291 ڈالر) فی 100 کلوگرام (220 پاؤنڈ) ہو چکی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ یورپی یونین میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں آخری مرتبہ بڑا اضافہ مارچ 2023 میں دیکھا گیا تھا، جب برڈ فلو کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کے سبب یہ قیمت 265.7 یورو فی 100 کلوگرام تک پہنچ گئی تھی۔ 2024 کے اواخر میں یورپی یونین کے کئی ممالک میں برڈ فلو نے گھریلو جانوروں کو متاثر کیا، جس کے بعد 2025 کے آغاز میں یورپی یونین کے ہیلتھ ریگولیٹر نے انسانوں میں بھی اس وائرس کے پھیلنے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔

Published: undefined

انڈوں کی قیمتوں میں گزشتہ چار ہفتوں کے دوران 11.2 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 17.3 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ یورپی یونین میں سب سے زیادہ اضافہ پولینڈ میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں انڈوں کی قیمت 309.9 یورو فی 100 کلوگرام تک جا پہنچی، جبکہ ایک ہفتہ قبل یہ 281.1 یورو تھی۔ نیدرلینڈز میں قیمتیں 6.2 فیصد اضافے کے ساتھ 293 یورو تک پہنچ گئیں، جبکہ آسٹریا میں انڈوں کی قیمت 2 فیصد اضافے کے بعد 278.7 یورو ریکارڈ کی گئی۔

Published: undefined

یورپی یونین ہی نہیں، بلکہ امریکہ میں بھی برڈ فلو کے اثرات دیکھنے میں آئے ہیں، جہاں انڈوں کی قیمتوں میں سالانہ 58.8 فیصد اور ماہانہ 10.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق برڈ فلو کے مسلسل پھیلاؤ کے سبب آئندہ مہینوں میں بھی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس سے عالمی سطح پر غذائی اشیا کی قیمتوں پر دباؤ پڑ سکتا ہے۔

برڈ فلو کا اثر نہ صرف یورپ بلکہ ہندوستان سمیت دیگر خطوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے، جہاں کئی ریاستوں میں احتیاطی تدابیر کے تحت مرغیوں کو تلف کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جس سے مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined