عالمی خبریں

ایرانی حملے کے سبب اسرائیل کے ’ایک ارب ڈالر تباہ‘! رپورٹ میں انکشاف

ایران نے ہفتہ کو دیر رات گئے اسرائیل کے خلاف میزائیلوں اور ڈرونوں سے فضائی حملہ کر دیا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی طرف سے داغے گئے 300 میزائیلوں اور ڈرونوں کو ناکام بنایا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

ایران نے ہفتہ کو دیر رات گئے اسرائیل کے خلاف میزائیلوں اور ڈرونوں سے فضائی حملہ کر دیا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی طرف سے داغے گئے 300 میزائیلوں اور ڈرونوں کو ناکام بنایا ہے، نیز ایرانی حملہ ناکام ہوا اور اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا۔ تاہم، ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملے کے اہداف کامیابی سے حاصل کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا، ایک رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ رات ایرانی حملے کو روکنے کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔

Published: undefined

اسرائیلی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی حملے کے دوران تمام اسرائیلی جنگی طیارے فضا میں ہی تھے۔ وہ بمباری میں تباہی کے خوف سے ہوائی اڈوں پر نہیں آئے۔ عبرانی میڈیا نے اسرائیلی وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور برطانوی افواج نے اسرائیل کے باہر 100 سے زائد ایرانی ڈرونز کو روکا۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج نے آج اتوار کو اعلان کیا اس نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کو ناکام کر دیا ہے اور 99 فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا، ’’ایرانی حملے جیسا کہ ایران نے منصوبہ بندی کی تھی کو ناکام بنا دیا گیا کیونکہ ہم نے 99 فیصد خطرات کو روک دیا اور یہ ایک اہم تزویراتی کامیابی ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تہران نے اسرائیل کے خلاف حملہ کیا اور بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز اور کروز میزائلوں سمیت مختلف اقسام کے 300 سے زیادہ حملوں کا آغاز کیا۔‘‘

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے، ’’صیہونی حکومت کے دمشق میں رہ نماؤں پر حملے کے جرم کے جواب میں فضائیہ نے صیہونی حکومت کے علاقے میں مخصوص اہداف کے خلاف درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے آپریشن کیا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined