محمد یونس (فائل)، ویڈیو گریب
بنگلہ دیش میں عام انتخاب سے متعلق یہ خبریں تو پہلے ہی آ چکی ہیں کہ 2026 میں کرایا جائے گا، اب یہ بھی اعلان کر دیا گیا ہے کہ 2026 کے کس ماہ میں انتخاب ہوگا۔ جمعہ کے روز بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر اور نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے اعلان کیا کہ اپریل 2026 کے نصف اول میں کرائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں ملک کے شہریوں کو یہ مطلع کر رہا ہوں کہ انتخاب اپریل 2026 کے پہلے 15 دنوں میں کسی بھی دن ہوں گے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ 84 سالہ محمد یونس نے ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے، یعنی اپریل 2026 کے نصف اول میں کسی بھی دن عام انتخاب کرایا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ یہ انتخاب سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے زوال کے بعد پہلا قومی انتخاب ہوگا۔ شیخ حسینہ کو اگست 2024 میں ہوئے ایک طلبا تحریک کے سبب اقتدار سے دستبردار ہونا پڑا تھا، جس کے بعد انھیں ہندوستان میں پناہ لینی پڑی تھی۔ بڑے پیمانے پر پیدا ہوئے انقلاب نے 15 سالوں سے چل رہی عوامی لیگ حکومت کو ختم کر دیا تھا اور ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیل گیا تھا۔ حسینہ حکومت کے زوال کے بعد عبوری حکومت تشکیل دی گئی، جس میں محمد یونس کو استحکام بحال کرنے اور آزادانہ و غیر جانبدارانہ انتخاب کی تیاریوں کا ذمہ سونپا گیا۔ لیکن اب تک یونس کی قیادت والی کارگزار حکومت کو مختلف سیاسی پارٹیوں اور شہری و سماجی تنظیموں کی طرف سے اٹھ رہے مطالبات میں توازن بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
بہرحال، عام انتخاب کے وقت سے متعلق اعلان تو ہو چکا ہے، لیکن عوامی لیگ کے لیے ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس کا رجسٹریشن منسوخ کیا جا چکا ہے۔ اس وجہ سے آئندہ انتخاب میں یہ پارٹی حصہ لینے سے قاصر رہے گی۔ عوامی لیگ کا رجسٹریشن منسوخ کیے جانے کی وسیع پیمانے پر تنقید بھی ہو رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد نے سوشل میڈیا کے ذریعہ محمد یونس پر ’بدلے کی سیاست‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے انتخاب دسمبر 2025 تک کرانے کا مطالبہ دہرایا ہے۔ بی این پی کا کہنا ہے کہ بغیر واضح مدت کار کے عبوری حکومت کو حمایت دینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ فوجی چیف جنرل وقار الزماں نے بھی رواں سال کے آخر تک انتخاب کرائے جانے کی پیروی کی ہے اور ملک میں چل رہی سیاسی رکاوٹ پر اپنی فکر ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined