عالمی خبریں

ارجنٹائن میں ’زہریلی کوکین‘ سے 23 افراد ہلاک، 84 اسپتال میں داخل

ارجنٹائن میں زہریلی کوکین کے استعمال سے مرنے والوں کی تعداد 23 سے تجاوز کر گئی ہے، ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ 80 سے زیادہ افراد زیر علاج ہیں

تصویر بشکریہ وی او اے نیوز
تصویر بشکریہ وی او اے نیوز 

بیونس آئرس: ہندوستان میں اکثر زہریلی شراب کے استعمال سے ہلاکتیں ہوتی ہیں مگر اس بار جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹائن میں زہریلی کوکین کے استعمال سے 20 سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ یہاں کے بیونس آئرس میں زہریلی کوکین کے استعمال سے اب تک 23 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 80 سے زیادہ افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

ٹی این میڈیا نے جمعرات کو دیر گئے اطلاع دی کہ وزارت صحت نے ملک میں زہریلی اشیا کے نئے کیسز کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ماہرین، کوکین میں ملاوٹ والے مادے کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام کو شبہ ہے کہ یہ چوہے کا زہر ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر کوکین خریدی ہے والے افراد سے بیونس آئرس کے وزیر دفاع سرجیو برنی نے اپیل کی ہے کہ وہ اسے پھینک دیں۔ عہدیداران اب اس تفتیش میں مصروف ہیں کہ یہ زہریلی کوکون کہاں سے فروخت کی گئی تھی، تاکہ اسے روکا جا سکے۔ اسی سلسلہ میں پولیس کے ٹریس ڈی فربریرو نامی علاقہ میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Published: undefined

یہاں ایک گھر پر چھاپہ ماری کے دوران پولیس کو کوکین کے ایسے ہی پیکٹ برآمد ہوئے ہیں، جو متاثرین کے اہل خانہ کو ملے تھے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کوکین یہاں سے فروخت کی جاتی تھی۔ چھاپے کے دوران یہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ پولیس کی جھڑپ بھی ہوئی۔ ان پیکٹوں کو لا پلاتا کی لیبارٹری میں جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined