ویڈیو گریب
امریکہ میں ایک اور طیارہ حادثہ پیش آیا ہے۔ مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکہ کے فیلاڈیلفیا میں ایک شاپنگ مال کے پاس کچھ مسافروں کو لے جا رہا ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس واقعہ میں 6 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ فیلاڈیلفیا انکوائرر اخبار نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ جمعہ کی شام 6 بجے کے قریب ہوا۔
اے پی کی رپورٹ کے مطابق طیارہ تباہ ہونے کے بعد گھروں پر جا گرا جس سے کئی گھروں اور کاروں میں آگ لگ گئی۔ فیلاڈیلفیا آفس آف ایمرجنسی مینجمنٹ نے سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی تصدیق کی کہ اس علاقے میں ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں کوئی دیگر تفصیل نہیں دی گئی ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد فیلاڈیلفیا فائر ڈپارٹمنٹ اور مقامی پولیس موقع پر ریسکیو آپریشن میں لگی رہی۔ متاثرہ عمارتوں کو خالی کرایا گیا تاکہ آگ کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ زخمیوں کو فوری طور پر بہتر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ اس سلسلے میں پنسلوانیہ کے گورنر جوش شپیرو نے کہا ہے کہ حادثہ کے پیچھے کی وجہ کی تفتیش کی جائے گی۔
اس واقعہ سے جڑا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہا ہے۔ ایک گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے پورے حادثے کو ریکارڈ کیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف پتہ چل رہا ہے کہ کیسے طیارہ ایک عمارت کے اوپر گرتا ہے اور ایک جھٹکے میں آگ کے گولے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ فیلاڈیلفیا طیارہ حادثہ امریکہ میں دو دن کے اندر دوسرا بڑا طیارہ حادثہ ہے۔ حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی طیارہ ٹکر کے بعد یہ واقعہ طیارہ تحفظاتی سیکوریٹی کی کمی کو اجاگر کرتا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں ہوئے حادثے میں 67 لوگوں کی جانیں گئیں تھیں۔ فیلا ڈیلفیا کی بات کی جائے تو یہ امریکی ریاست پنسلوانیہ میں سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ ریاست کے جنوبی حصے میں ہے اور ڈیلاویئر ندی کے کنارے واقع ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز