جئے بھٹاچاریہ، تصویر:سوشل میڈیا
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جیت کے بعد کئی ہند نژاد لوگوں کو اپنی حکومت میں جگہ دی ہے۔ اب اس کڑی میں ایک اور نام جڑ گیا ہے جئے بھٹاچاریہ کا۔ ٹرمپ نے ہند نژاد امریکی ڈاکٹر جئے بھٹاچاریہ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹرمپ وار روم نام کے ایک سوشل میڈیا ہینڈل سے جانکاری دی گئی۔ اس پوسٹ کو جئے بھٹاچاریہ نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔
Published: undefined
جئے بھٹاچاریہ نے خود کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے این آئی ایچ ڈائریکٹر کے طور پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ نامزد کیے جانے سے میں کافی پُرجوش ہوں اور فخریہ محسوس کر رہا ہوں۔ ہم امریکی سائنسی اداروں میں اصلاح کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ لوگ پھر سے ان پر یقین کر سکیں۔ ساتھ ہی امریکہ کو پھر سے صحت مند بنانے کے لیے بہترین سائنسی نتائج سامنے لائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں این آئی ایچ کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات ادا کرنے کے لیے جئے بھٹاچاریہ، ایم ڈی، پی ایچ ڈی کو نامزد کرکے پُرجوش ہوں۔ وہ ملک کی طبی تحقیق کی ہدایت کرنے اور اہم ریسرچ کے لیے رابرٹ ایف۔ کینیڈی جونیئر کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس سے صحت شعبہ میں بہتری آئے گی اور لوگوں کو تحفظ ملے گی۔
Published: undefined
جئے بھٹاچاریہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے اکنامکس میں ایم ڈی اور پی ایچ ڈی ہیں۔ وہ اسی یونیورسٹی میں ہیلتھ پالیسی کے پروفیسر ہیں، نیشنل بیورو آف اکنامکس ریسرچ میں ایک ریسرچر ایسو سی ایٹ ہیں اور اسٹینفورڈ انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس پالیسی ریسرچ، اسٹینفورڈ فری مین اسپوگلی انسٹی ٹیوٹ اور ہیو انسٹی ٹیوشن میں ایک سینئر فیلو ہیں۔ جئے اسٹینفورڈ کے سینٹر فار ڈیموگرافی اینڈ اکنامکس آف ہیلتھ اینڈ ایجنگ کو بھی ہدایت کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined