عالمی خبریں

امریکہ: اسکول میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

رچمنڈ کے میئر لیور اسٹونی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ’’ہم اس واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ایسا کہیں نہیں ہونا چاہیے۔‘‘

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی 

واشنگٹن: امریکہ کی مشرقی ریاست ورجینیا کے رچمنڈ میں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب کے بعد فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔ رچمنڈ پبلک اسکول کے اہلکار میتھیو اسٹینلے کے مطابق گولی باری شام 5:15 (2115 جی ایم ٹی) قریبی الٹریا تھیٹر میں ہیوگینٹ ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب کے بعد منرو پارک میں ہوئی۔

Published: undefined

شہر کے عبوری پولیس چیف ریک ایڈورڈز نے کہا کہ سات زخمیوں میں سے دو کو اسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رچمنڈ پبلک اسکول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کل بروز بدھ 7 جون کو سب اسکول بند کر دے گا۔ ہائی اسکول کے تمام گریجویشن ایونٹس کو بھی اس ہفتے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

رچمنڈ کے میئر لیور اسٹونی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ’’ہم اس واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ایسا کہیں نہیں ہونا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined