عالمی خبریں

یورپ میں فضائی آلودگی، سالانہ 1200 بچوں کی اموات کا باعث: رپورٹ

عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپ کی صورتحال دنیا کے دیگر ممالک سے بہتر ہے اور فضائی آلودگی دنیا بھر میں سالانہ 70 لاکھ اموات کا باعث بنتی ہے۔

ماحولیاتی آلودگی، تصویر آئی اے این ایس
ماحولیاتی آلودگی، تصویر آئی اے این ایس 

کوپن ہیگن: یورپی یونین کی ماحولیاتی ایجنسی کے مطابق یورپ میں فضائی آلودگی سالانہ 1200 بچوں کی اموات کا باعث بنتی ہے۔ یورپی یونین کی ماحولیاتی ایجنسی کی جانب سے فضائی آلودگی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں یورپ کے 30 ممالک میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان کا مطالعہ کیا گیا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی زندگی میں دائمی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے اور براعظم یورپ میں فضائی آلودگی سے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیشتر یورپی ممالک میں فضائی آلودگی کی سطح عالمی ادارہ صحت کے رہنما خطوط سے اوپر ہے جب کہ نوے کی دہائی میں یورپی یونین کے ممالک میں باریک ذرات سے اموات کی تعداد سالانہ 10 لاکھ تھی۔

Published: undefined

رپورٹ میں روس، یوکرین اور برطانیہ کے بڑے صنعتی ممالک کا احاطہ نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں جانی نقصان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یورپ میں فضائی آلودگی سالانہ 1200 بچوں کی اموات کا باعث بنتی ہے جب کہ یورپی یونین کے ممالک میں اموات کی تعداد 2005 تک 4 لاکھ 31 ہزار سالانہ پر آئی اور 2020 تک آئس لینڈ، ناروے، سوئٹزرلینڈ اور ترکیہ میں سالانہ اموات 2 لاکھ 38 ہزار رہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین 2030 تک فضائی آلودگی سے اموات 50 فیصد کم کرنےکے ہدف پر گامزن ہے۔ اسی حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپ کی صورتحال دنیا کے دیگر ممالک سے بہتر ہے اور فضائی آلودگی دنیا بھر میں سالانہ 70 لاکھ اموات کا باعث بنتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو