غزہ میں بے حال عوام۔ تصویر ’انسٹاگرام‘
غزہ میں گزرتے وقت کے ساتھ اموات کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کھانے کے لیے لائنوں میں لگے فاقہ کشی پر مجبور غزہ کے شہریوں پر اسرائیلی فوج اور جی ایچ ایف کے کمانڈوز مسلسل گولیاں برسا رہے ہیں۔ اب ایک امدادی ٹرک بھی فاقہ کش لوگوں کے لیے موت کا سبب بن گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ (6 جولائی) کو وسطی غزہ میں امداد کا انتظار کر رہے بھوکے فلسطینیوں کی بھیڑ پر ایک امدادی ٹرک کے پلٹ جانے سے 20 لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
حادثہ کا شکار ٹرک اس سڑک پر پلٹا ہے، جسے اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے پہلے ہی تباہ کر دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج انسانی امداد لے کر جا رہے ٹرکوں کو متعین راستوں سے نہیں جانے دے رہی ہے اور درمیان میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امدادی ٹرکوں کو مجبوراً ایسے راستوں سے گزرنا پڑ رہا ہے جو غیر محفوظ ہیں۔
Published: undefined
غزہ کے سرکاری دفتر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ٹرک کو ان غیر محفوظ راستوں سے جانے کے لیے مجبور کیا تھا جن پر پہلے بمباری کی جا چکی تھی اور جو آمد و رفت کے لیے مناسب نہیں تھے، جس کے سبب یہ حادثہ ہوا ہے۔ دفتر نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر انسانی امداد کی محفوظ فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ اس وجہ سے ڈرائیوروں کو بھوکے شہریوں سے بھرے بھیڑ بھاڑ والے راستوں سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
غزہ حکومت کا کہنا ہے کہ ان تمام تر وجوہات کے سبب ہی غزہ میں انتشار پھیل رہا ہے اور لوگ ٹرکوں کو دیکھتے ہی اس پر چڑھ دوڑ رہے ہیں۔ ٹرکوں سے سامان لوٹ لیا جاتا ہے اور یہ سب اسرائیل قصداً کر رہا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے موجودہ حالات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 138 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ ان میں ملبہ کے نیچے سے برآمد 3 لاشیں بھی شامل ہیں اور 771 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined