جاپان میں زلزلہ، تصویر (ویڈیو گریب)
جاپان میں جمعرات کی صبح آئے شدید زلزلہ نے کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایواتے پریفیکچر کے ساحل کے قریب آئے اس زلزلے کے بعد اوموری پریفیکچر کے ہاشیکامی شہر میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حالانکہ حکام نے واضح کیا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم سانے تاکائیچی نے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی اور متعلقہ وزارتوں اور ایجنسیوں کو نقصان، بچاؤ اور ریلیف کے بارے میں بروقت، درست معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ جاپان میں یہ زلزلہ وینزویلا میں آنے والے تباہ کن ڈبل زلزلے کی تباہی کے فوراً بعد آیا۔
Published: undefined
جاپانی میڈیا ’جاپان ٹائمز‘ کے مطابق راجدھانی ٹوکیو میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حالانکہ ابتدائی اطلاعات میں کسی بڑے نقصان کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کی فوٹیج میں ہچینوہ شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق نظر آیا اور ٹریفک سگنل بھی کام کرتے دکھائی دیئے۔ ہندوستان کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.0 درج کی گئی۔ وہیں جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے زلزلے کی شدت 6.9 بتائی اور کہا کہ سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ جے ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی ایواتی علاقے کے قریب سمندر میں تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 50 کلومیٹر تھی۔
Published: undefined
وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ آج صبح تقریباً 7:30 بجے ایواتی پریفیکچر کے ساحل کے قریب زلزلہ آیا اور زیادہ سے زیادہ 6 کی شدت کے شدید جھٹکے ہاشیکامی سٹی، آموری پریفیکچر میں محسوس کیے گئے۔ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جن علاقوں میں تیز جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، وہاں کے لوگ اسی شدت کے مزید زلزلوں کے امکان کو دیکھتے ہوئے ہوشیار رہیں، میں اب سے تفصیلی رپورٹ لوں گی اور تباہی کے ردعمل کی ذمہ داری سنبھالوں گی۔‘‘
Published: undefined
زلزلے کے فوری بعد وزیراعظم کے دفتر نے کرائسز مینجمنٹ سینٹر میں ریسپانس روم قائم کر دیا۔ سانائے تاکائیچی نے کہا کہ زلزلے کے فوراً بعد حکومت نے وزیر اعظم کے دفتر کے کرائسز مینجمنٹ سینٹر میں ایک رسپانس روم قائم کیا، متعلقہ وزارتوں اور ایجنسیوں کے ڈائریکٹر جنرل سطح کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ میری ہدایت پر نقصانات کا جائزہ، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے ساتھ عوام کو بروقت درست معلومات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح کام کیا جارہا ہے۔ جاپان کے موسمیاتی سائنسی ادارے کے مطابق 6 کی شدت کے زلزلے کی حالت اس قدر سنگین ہوسکتی ہے کہ لوگ کھڑے ہوکر چل نہیں پاتے اور انہیں زمین پر رینگنا پڑ سکتا ہے۔ اس شدت کے جھٹکوں میں بغیر سہارے والے فرنیچر گر سکتے ہیں اور گھروں کے اندر موجود اشیاء کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Published: undefined
بتا دیں کہ جاپان کو 2011 میں آئے 9.0 شدت والے تباہ کن سمندی زلزلے کی یاد آج بھی ڈراتی ہے۔ اس زلزلے کے بعد آنے والی سونامی سے تقریباً 18,500 افراد کی موت ہوئی یا وہ لاپتہ ہو گئے تھے۔ اسی آفت میں فوکوشیما جوہری پلانٹ بھی بری طرح متاثر ہوا تھا۔ اس سال 20 اپریل کو بھی ایواتی پریفیکچر کے قریب بحرالکاہل میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس کے بعد حکام نے پیر کو ایک خصوصی ایڈوائزری جاری کی، جس میں 8.0 یا اس سے زیادہ کی شدت کے ساتھ زلزلے کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وارننگ دی گئی تھی۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined