جاپان کے کاگوشیما میں 5.9 شدت کے زلزلہ سے دہشت کا ماحول، کئی عمارتیں لرز گئیں

جاپان کے موسمیاتی سائنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلہ کا تیز جھٹکا اوکیناوا جزیرہ کے پاس محسوس کیا گیا، جس کی شدت جاپانی پیمانہ (0 سے 7) پر ’اَپر 5‘ درج کی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

جاپان کے جنوبی حصہ میں واقع کاگوشیما خطہ میں بدھ کی صبح، یعنی 20 مئی کو 5.9 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا جس نے خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا۔ اس تیز زلزلہ کے سبب علاقہ کی کئی عمارتیں تیزی سے لرز گئیں اور مقامی باشندوں کے درمیان افرا تفری پھیل گئی۔ سبھی گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگے۔ حالانکہ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

جاپان کے موسمیاتی سائنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلہ کا تیز جھٹکا اوکیناوا جزیرہ کے پاس محسوس کیا گیا، جس کی شدت جاپانی پیمانہ (0 سے 7) پر ’اَپر 5‘ درج کی گئی۔ اس قدرتی آفت کے فوراً بعد انتظامیہ کی اس خبر سے کچھ راحت ملی کہ فی الحال سنامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، اور نہ ہی کسی کے ہلاک یا بڑے نقصان کی ابتدائی خبر ملی ہے۔ افسران پورے متاثرہ علاقہ کا جائزہ باریکی سے لے رہے ہیں تاکہ اگر کوئی نقصان ہوا ہے تو پتہ چل سکے۔


واضح رہے کہ جاپان اپنی جغرافیائی حالت کے سبب دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ کے امکانات والے ممالک میں شامل ہے۔ کاگوشیما میں آئے تازہ زلزلہ سے 4 روز قبل جاپان کے اہم جزیرہ ہونشو کے مشرقی ساحل پر بھی مضبوط زلزلہ آیا تھا۔ اس زلزلہ کے بعد توہوکو علاقہ میں ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا تھا، اور ٹرین خدمات کچھ وقت کے لیے بند کر دی گئی تھیں۔ حالانکہ ہونشو کے قریب آئے اس زلزلہ میں بھی کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔