
فوٹوویڈیو گریپ
ڈیجیٹل دنیا میں مسابقت حاصل کرنے کے لیے نئے نئے تجربات کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے جس میں جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ انسان کی جگہ روبوٹ پر بھی بھروسہ کیا جانے لگا ہے۔ ان حالات میں عنقریب فٹبال کے بعد چین میں روبوٹ کو بھی باکسنگ رنگ میں مکے بازی کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق چین کے صوبہ شینزین میں فری ہیومنائیڈ روبوٹ کامبیٹ لیگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ’الٹیمیٹ روبوٹ ناک آؤٹ لیگ‘ کہلانے والی اس لیگ میں روبوٹس آپس میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔ اس لیگ کے فاتح کو گولڈ چیمپئن بیلٹ دی جائے گی جس کی قیمت 1.44 ملین ڈالر (تقریباً 13 کروڑ روپے) ہے۔ یہ رقم ایونٹ آرگنائزر کے ذریعہ دی جائے گی۔ اس میچ میں روبوٹ ایک دوسرے پر مکے برساتے نظرآئیں گےاور ان کے اوپر کک لگائیں گے۔
Published: undefined
لیگ میں حصہ لینے والوں کو اپنے روبوٹس کو تربیت دینا ہوگی، جس کے لیے ان کو مفت میں ’انجن اے آئی‘ کا ٹی 800 روبوٹ دیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق چین اس لیگ کے ذریعے اپنی جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی اس لیگ کے تحت مقابلہ رواں سال دسمبر تک جاری رہے گا۔
Published: undefined
انجن اے آئی نے ٹی 800 ہیومنائیڈ کو گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں لانچ کیا تھا۔ ویڈیوز میں دکھایا جاچکا ہے کہ ان روبوٹس کی حرکات اور کارکردگی کتنی صاف اور بہترین ہے۔ گزشتہ سال چین میں ہیومنائیڈ روبوٹس کی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا جاچکا ہے۔ یہ فری ہیومنائیڈ روبوٹ تھے، جو اپنے شاٹ کے فیصلے خود لے رہے تھے۔ اس میچ کے دوران روبوٹ ورکرز زخمی روبوٹس کو اٹھانے کے لیے میدان میں اتررہے تھے۔ لوگوں نے ان روبوٹس کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined