ایران واقع جوہری تنصیب، تصویر @AdameMedia
تہران: ایران کی فردو جوہری تنصیب پر سرگرمیوں کی نئی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں، امریکی حملے کے بعد گڑھوں کے اطراف کھدائی اور مشینری کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی فردو جوہری تنصیب پر سرگرمیوں کی نئی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی گئیں، امریکی حملے کے بعد گڑھوں کے اطراف کھدائی اور مشینری کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
Published: undefined
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایٹمی تنصیب کے شمالی حصے پر کھدائی کی مشین تصاویر میں نظر آرہی ہیں اور داخلی دروازے کے قریب کرین کام کرتے دیکھی گئی ہے، تنصیب کے راستے پر متعدد گاڑیاں ہیں اور مقام تک رسائی کیلئے نیا راستہ بنایا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیب فردو کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں اس مقام پر بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
Published: undefined
چند روز قبل بنائی گئی تصویریں 29 جون کو سامنے آئیں، جس میں کھدائی کرنے والی ایک مشین اور کرین کو دیکھا جا سکتا ہے۔ میکسر ٹیکنالوجیز کی تصاویر میں بلڈوزر اور کرین کو سائٹ تک تعمیر کردہ ایک نئی لنک روڈ پر دکھایا گیا ہے، یہ وہی ایرانی جوہری تنصیب ہے جسے امریکا نے بنکر بسٹر بموں سے نشانہ بنایا تھا۔ تعمیراتی مشینری سائٹ کے داخلی دروازے اور کمپلیکس کے مشرقی حصے میں تباہ شدہ عمارت پر کام کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
Published: undefined
جوہری ہتھیاروں کے ماہر ڈیوڈ البرائٹ کا کہنا ہے کہ یہ تعمیراتی کام میں گڑھوں کو دوبارہ بھرنا، نقصانات کا تخمینہ لگانا اور ریڈیو لوجیکل سیمپلنگ ہوسکتے ہیں۔ میکنزی انٹیلی جنس سروسز میں سینئر امیجری اینالسٹ اسٹو۔ رے نے بی بی سی کو بتایا کہ داخلی راستے پر بڑے دھماکے کے آثار نہیں دکھائی دے رہے، سرنگ کا داخلی راستہ بظاہر بند ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان حملوں سے جوہری تنصیب کو کتنا نقصان ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined