عالمی خبریں

وبا کے دنوں میں بچوں کی کھیل کود، دل کو چھو لینے والی تصویر

ہر بچے کے لیے اسکول انتظامیہ نے چاک سے ’الگ تھلگ دائرہ‘ مختص کیا ہے جس میں وہ اپنے ہم ساتھی کے ساتھ مل کر کھیلنے کے بجائے اکیلا کھیل رہا ہے۔ ان بچوں کی عمر تین سے چار سال کے درمیان بتائی جاتی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دنیا کے بیشترممالک کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور معمول کے مطابق زندگی کی واپسی کے لیے ہر طرح سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں پوری دنیا میں 'سماجی دوری' کے اصول پرعمل کیا جا رہا ہے۔ سماجی دروی نے بچوں کے کھیل کود پر کیا اثرات مرتب کیے ہیں اس کی جھلک دیکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر ہی کافی ہے۔

Published: 17 May 2020, 2:11 PM IST

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ تصویرفرانس کے ایک اسکول کے صحن کی ہے جس میں بچوں کو دائروں میں بٹھا کر انہیں ایک دوسرے سے دور کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار "میٹرو" کے حوالے سے دی گئی تصویر بیلجیم کی سرحد پر واقع شمالی قصبے تورکنگ میں واقع ایک فرانسیسی اسکول کے بچوں کی ہے جو وبا سے بچنے کے لیے سماجی فاصلوں کے اصول کے تحت کھیل رہے ہیں۔

Published: 17 May 2020, 2:11 PM IST

ہر بچے کے لیے اسکول انتظامیہ نے چاک کے ساتھ پینٹ کردہ "الگ تھلگ دائرہ" مختص کیا ہے جس میں وہ اپنے ہم ساتھی کے ساتھ مل کر کھیلنے کے بجائے اکیلا کھیل رہا ہے۔ ان بچوں کی عمر تین سے چار سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ فرانس میں اسکولوں کی تقریباً دو ماہ کی بندش کے بعض علاقوں میں مشروط طورپر دوبارہ اسکول کھولے ہیں۔

Published: 17 May 2020, 2:11 PM IST

پیرس میں وزارت تعلیم کے ایک ترجمان نے کہا کہ اساتذہ کو اپنے طلباء کے لئے چاک بکس کھینچنے کے لیے کوئی خاص ہدایت موجود نہیں ہے لیکن انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہر شخص معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کی ہدایت پر عمل پیرا ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 17 May 2020, 2:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 May 2020, 2:11 PM IST