عالمی خبریں

امریکہ میں کملا ہیرس کے گھر کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

ایک رپورٹ کے مطابق ڈی سی میٹرو پولیٹن پولیس کو نیول آبزرویٹری کے قریب ایک مشتبہ شخص کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی، جس کے بعد اس مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

کملا ہیرس، تصویر یو این آئی
کملا ہیرس، تصویر یو این آئی 

واشنگٹن: امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے افسران نے گزشتہ روز امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ’فاکس نیوز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی سی میٹرو پولیٹن پولیس کو نیول آبزرویٹری کے قریب ایک مشتبہ شخص کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی، جس کے بعد اس مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

Published: undefined

گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت پول مرے کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ٹیکساس کے سان انتونیو سے تعلق رکھتا ہے۔ انہیں پہلے امریکی محکمہ انٹلیجنس سروسز کے افسران نے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد واشنگٹن پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے اس کے پاس سے رائفلیں اور گولیاں برآمد کیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined