عالمی خبریں

پچاس فیصد امریکی شہریوں نے بائیڈن کے کام کو صحیح مانا

سروے کے دوران 62 فیصد لوگوں نے مانا کہ جو بائیڈن نے کورونا وائرس (کووڈ- 19) سے نمٹنے کے لئے اچھا کام کیا ہے، جبکہ 31 فیصد لوگوں نے اس سلسلے میں ان کی پالیسیوں کی مخالفت کی تھی۔

جو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
جو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکہ کے پچاس فیصد شہریوں نے صدر کی حیثیت سے جو بائیڈن کے کام کو صحیح مانا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ میں اتوار کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ اے بی سی نیوز اور واشنگٹن پوسٹ کے ذریعہ کرائے گئے سروے میں 42 فیصد لوگوں نے بائیڈن کے کام کے تعلق سے ناراضگی ظاہر کی، جبکہ آٹھ فیصد لوگوں نے کوئی رائے ظاہر نہیں کی۔

Published: undefined

سروے کے دوران 62 فیصد لوگوں نے مانا کہ جو بائیڈن نے کورونا وائرس (کووڈ- 19) سے نمٹنے کے لئے اچھا کام کیا ہے، جبکہ 31 فیصد لوگوں نے اس سلسلے میں ان کی پالیسیوں کی مخالفت کی تھی اور سات فیصد لوگوں نے کوئی رائے ظاہر نہیں کی تھی۔

Published: undefined

وہیں جرائم اورامریکہ- میکسیکو سرحد پرمہاجرین کے تعلق سے جو بائیڈن کی پالیسیوں سے زیادہ تر لوگ متفق نہیں تھے۔ اس معاملے میں بالترتیب 48 فیصد اور 51 فیصد لوگوں نے بائیڈن کے حق میں ووٹ دیا۔ وہیں 33 فیصد لوگوں نے کہا کہ امریکی صدر کی کوششوں کے باوجود سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ 38 فیصد نے جو بائیڈن کے جرم سے نمٹنے کے طریقوں کو صحیح مانا ہے۔

Published: undefined

اے بی سی نیوز اور واشنگٹن پوسٹ نے یہ سروے 27 جون سے 30 جون کے درمیان ٹیلیفونک انٹرویوز کے ذریعے کیا اور اس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے 907 افراد کو شامل کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز