عالمی خبریں

انگلینڈ میں ٹرک سے ملنے والی سبھی 39 لاشیں چینی شہریوں کی تھیں!

جنوب مغربی انگلینڈ میں ایک ریفریجریٹڈ ٹرک سے ملنے والی تمام 39 لاشیں چینی شہریوں کی تھیں۔ شمالی آئرلینڈ میں 3 مقامات پر ہوئی چھاپہ ماری کے بعد یہ تصدیق برطانوی پولس کے علاوہ چینی وزرات خارجہ نے بھی کی

.

ان غیر ملکیوں کی لاشیں بدھ تیئیس اکتوبر کی صبح جنوب مغربی انگلینڈ میں ایسیکس کاؤنٹی کے ایک صنعتی علاقے میں ایک ایسے مال بردار ٹرک سے ملی تھیں جو تازہ یا منجمد اشیائے خوراک کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ اس بارے میں ایسیکس پولیس نے آج تصدیق کر دی کہ مرنے والے تمام 39 افراد چینی باشندے تھے۔ ساتھ ہی پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ان ہلاک شدگان میں سے 31 مرد تھے اور آٹھ خواتین۔

Published: 25 Oct 2019, 12:30 PM IST

قبل ازیں ان تین درجن سے زائد افراد میں سے ایک کے ایک کم عمر لڑکی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ تاہم بعد میں طے ہو گیا کہ بظاہر یہ نابالغ لڑکی بھی دراصل ایک بالغ چینی خاتون تھی۔

Published: 25 Oct 2019, 12:30 PM IST

مبینہ ٹرک ڈرائیور گرفتار

Published: 25 Oct 2019, 12:30 PM IST

نیوز ایجنسی اے پی نے لکھا ہے کہ برطانوی پولیس نے شمالی آئرلینڈ میں مارے گئے ایک چھاپے کے دوران ایک ایسے 25 سالہ مرد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہی اس ٹرک کا ڈرائیور تھا۔ اس پر ان 39 غیر ملکیوں کے قتل کا شبہ ہے مگر اس پر ابھی تک باقاعدہ فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔

Published: 25 Oct 2019, 12:30 PM IST

اس ملزم پر الزام ہے کہ اسی نے اس ٹرک کو چلاتے ہوئے اسے برطانوی دارالحکومت لندن سے 32 کلومیٹر (20 میل) دور ایسیکس کاؤنٹی کے گریز (Grays) نامی علاقے میں اس جگہ تک پہنچایا تھا، جہاں یہ مال بردار ٹرک پولیس کو ملا تھا۔

Published: 25 Oct 2019, 12:30 PM IST

اسی دوران برطانوی پولیس نے یہ تصدیق بھی کر دی ہے کہ ان درجنوں چینی شہریوں کی ہلاکت کے سلسلے میں آئرلینڈ میں تین مختلف املاک پر چھاپے مارے گئے اور اس ٹرک کے مبینہ ڈرائیور کو انہی میں سے ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان چالیس کے قریب چینی باشندوں کی موت کن حالات میں ہوئی۔

Published: 25 Oct 2019, 12:30 PM IST

دوسری طرف یہ بات بھی اہم ہے کہ مشرقی اور مغربی یورپ سے برطانیہ پہنچنے کی کوشش میں بہت سے غیر یورپی اور غیر قانونی تارکین وطن اکثر مال بردار گاڑیوں میں چھپ کر کے رودبار انگلستان کے پار پہنچنے کی کاوش کرتے ہیں۔ ادھر بیجنگ میں چینی وزارت کارجہ نے بھی ان تمام ہلاک شدگان کے چینی شہری ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

Published: 25 Oct 2019, 12:30 PM IST

ماضی کے المیے کی بازگشت

Published: 25 Oct 2019, 12:30 PM IST

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق انگلینڈ پہنچنے کی کوشش کے دوران غیر ملکی شہریوں کے اس طرح ہلاک ہو جانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل 2000ء میں بھی برطانوی پولیس کو جنوبی انگلینڈ میں ڈوور کی بندرگاہ سے ایک ایسا ریفریجریٹڈ ٹرک ملا تھا، جو ٹماٹروں کی مال مرداری کے لیے مخصوص تھا لیکن حکام کو اس میں سے 58 چینی باشندوں کی لاشیں ملی تھیں۔

Published: 25 Oct 2019, 12:30 PM IST

کنٹینر بیلجیم سے انگلینڈ پہنچا

Published: 25 Oct 2019, 12:30 PM IST

ایسیکس کاؤنٹی سے کل ملنے والے ٹرک کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کا ریفریجریٹڈ کنٹینر والا حصہ بیلجیم کی ایک بندرگاہ سے ایک فیری کے ذریعے برطانیہ لایا گیا تھا۔ اس ٹرک کا ٹرانسپورٹر یا گاڑی کے طور پر رجسٹرڈ حصہ مشرقی یورپی ملک بلغاریہ میں رجسٹرڈ ہے اور اس نے اپنا سفر برطانیہ میں شمالی آئرلینڈ سے شروع کیا تھا۔

Published: 25 Oct 2019, 12:30 PM IST

ان ہلاکتوں کے بارے میں یہ بات بھی اہم ہے کہ برطانیہ میں یہ اتنے زیادہ افراد کے قتل کی تفتیش کا 2005ء کے بعد سے آج تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل وسیع پیمانے پر قتل کے کسی واقعے کی چھان بین انگلینڈ میں 2005ء کے ان دہشت گردانہ حملوں کے بعد کی گئی تھی، جن میں مجموعی طور پر 52 افراد مارے گئے تھے۔

Published: 25 Oct 2019, 12:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Oct 2019, 12:30 PM IST