عالمی خبریں

نائجیریا میں دو بسوں کے ٹکرانے سے شدید حادثہ، 37 افراد ہلاک

افسر نے کہا کہ حادثے میں تمام مہلوکین کی اجتماعی تدفین آج کی جائے گی کیونکہ پولیس کو پہلے ہی اس سلسلے میں عدالتی حکم مل چکا ہے۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ابوجا: شمال مشرقی نائجیریا کے بورنو شہر میں دو بسوں کے ٹکرانے کے حادثے میں کم از کم 37 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بورنو کے ٹریفک پولیس افسر نے یہ اطلاع دی۔ بورنو میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے سیکٹر کمانڈر یوٹانبوئی نے منگل کی دیر رات یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ دو بسوں میں مائدوگوڑی-داماتورو روڈ پر آمنے سامنے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔

Published: undefined

پولس افسر نے حادثے کے لیے بس ڈرائیوروں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے جو تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں بسیں مخالف سمتوں میں جا رہی تھیں لیکن ان میں سے ایک نے اپنا کنٹرول کھو دیا۔ جس کی وجہ سے دونوں بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

Published: undefined

افسر نے کہا کہ حادثے میں تمام مہلوکین کی اجتماعی تدفین آج کی جائے گی کیونکہ پولیس کو پہلے ہی اس سلسلے میں عدالتی حکم مل چکا ہے۔ واضح رہے کہ نائجیریا میں اس طرح کے خوفناک سڑک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ گاڑیوں کی تیز رفتاری، اوور لوڈنگ، خراب سڑکیں اور ڈرائیور کی لاپرواہی کو سمجھا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined