وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2645 تک پہنچی، راحت رسانی کا سلسلہ جاری
نیوز ایجنسی ’سنہوا‘ کے مطابق زلزلے سے 885 عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 189 عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔ حکام نے متاثرہ افراد کے لیے 59 عارضی پناہ گاہیں قائم کی ہیں۔

وینزویلا قومی اسمبلی کے اسپیکر جارج روڈرگز نے بتایا کہ وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے 2 زلزلے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 2,645 ہو گئی ہے اور 12,666 لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ کارگزار صدر روڈرگز عارضی کیمپوں کے قیام کے کمانڈ سینٹر کی سربراہ بھی ہیں، انہوں نے جمعہ کے روز ٹیلی گرام پر پوسٹ کی گئی ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ 6,462 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور 86,117 خاندانوں کو امداد فراہم کرائی گئی ہے۔
نیوز ایجنسی ’سنہوا‘ کے مطابق زلزلے سے 885 عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 189 عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔ حکام نے متاثرہ افراد کے لیے 59 عارضی پناہ گاہیں قائم کی ہیں۔ روڈرگز نے کہا کہ طاقتور زلزلے کے بعد وینزویلا میں 890 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پورے ملک میں 3,305 کارکن اور 29,567 ایمرجنسی رسپانڈر تعینات کیے گئے ہیں۔ کارگزار صدر روڈرگز نے ہیلتھ ورکرز، سکیورٹی اہلکاروں اور فائر فائٹرز کو زلزلے کی وجہ سے پیش آئیں پریشانیوں کو حل کرنے کے لیے پیٹریا پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنے کے لیے کہا تھا۔
روڈرگز نے کہا کہ 25 عارضی کیمپ فعال تھے۔ جن میں لا گویرا میں 13، کاراکاس میں 8، میرانڈا میں 2، کارا بوبو میں ایک اور کارایو میں ایک کیمپ شامل ہیں۔ ان کے مطابق افسران کیمپوں کو تیار کرنے اور متاثرہ لوگوں کو وہاں بھیجنے کے لیے کافی تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کارگزار صدر نے 24 جون کو ملک میں آئے طاقتور زلزلے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
وینزویلا کی صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’متاثرین کی یاد میں میں نے بدھ کے روز (مقامی وقت) شام 6 بجے سے 7 دنوں کے لیے ’قومی سوگ‘ کا اعلان کیا ہے۔ ہم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وینزویلا تباہ کن زلزلے کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے۔ ’نیوز ایجنسی سنہوا‘ کے مطابق منگل کے روز تک کم از کم 1943 لوگوں کی موت ہوچکی تھی اور 10500 سے زیادہ افراد زخمی تھے۔ قبل ازیں پرتگالی حکومت نے بھی وینزویلا میں زلزلے کے متاثرین، خصوصاً پرتگالی شہریوں کے لیے اتوار کے روز (5 جولائی) کو ’قومی یوم سوگ‘ منانے کا اعلان کیا تھا۔ پرتگال کے وزیر خارجہ کی نئے اپ ڈیٹ کے مطابق پرتگالی شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 71 ہو گئی ہے۔ جس میں 11 بچے شامل ہیں اور 71 افراد لاپتہ ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
