عالمی خبریں

کورونا وائرس: امریکہ میں پہلی بار ایک دن میں 300 اموات

ہندوستان میں مریضوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کا قہرتھمنے کا نام ہی نہیں لے رہااور اس وبائی وائرس سے دنیا کےترقی یافتہ ممالک جوجھ رہے ہیں ۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ہے جب کہ ہلاکتیں ساڑھے 30 ہزار کے قریب ہیں۔ یورپ کے ممالک اٹلی اور اسپین اس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور وہاں ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اٹلی میں 900 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ امریکہ میں پہلی بار ایک دن میں اموات کی تعداد 300 سے بڑھ گئی۔

Published: 29 Mar 2020, 6:30 AM IST

ادھر پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس سے 12 اموات ہو گئی ہیں اور مریضوں کی تعداد 1495 کو پہنچ گئی ہے۔کورونا وائرس سے نمٹنے میں مہارت رکھنے والے آٹھ طبی ماہرین کی ٹیم بھی چین سے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ پاکستان نے ہوٹلوں میں قرنطینہ کے عارضی مراکز بنانے شروع کر دیے ہیں۔

Published: 29 Mar 2020, 6:30 AM IST

ہندوستان میں بھی مریضوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ہندوستان میں نئے مریضوں کی تعدادمیں اب بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

Published: 29 Mar 2020, 6:30 AM IST

امریکہ میں اب کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ یہ تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجیوں کو دوبارہ طلب کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ادھر دیرسے اقدامات اٹھائے جانے کولے کر امریکہ میں ٹرمپ کو زبردست تنقید کا سامنا ہے۔

Published: 29 Mar 2020, 6:30 AM IST

دوسری جانب چین سے اچھی خبر یہ آ رہی ہے کہ چین کے شہر ووہان میں زندگی بتدریج معمول پر آ رہی ہے۔ ٹرین سروس بھی جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔واضح کورونا وائرس کی وبا چین کے اسی شہر سے شروع ہوئی تھی۔

Published: 29 Mar 2020, 6:30 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Mar 2020, 6:30 AM IST