قومی خبریں

کورونا وبا کے دوران اپنی جلد کا خاص خیال رکھیں

آپ جب بھی باہر سے گھر واپس آئیں تو ہاتھ اورمنھ اچھی طرح سے دھوکر اورخشک کرکے ایلوویرا جیل لگائیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کورونا وبا کا دور جاری ہے اگرچہ حالات پہلے کی نسبت بہتر محسوس ہورہے ہیں ، لیکن خطرہ ابھی تک ٹلا نہیں ہے اور اس عرصے کے دوران کووڈ کی احتیاطی تدابیر کے مطابق ہم سب کا طرز زندگی بدل گیا ہے۔ ان احتیاطی تدابیر میں ہاتھوں کو مسلسل صاف کرنا ، عوامی مقامات پر ماسک پہننا وغیرہ شامل ہیں۔ مستقل طور پر چہرے پر ماسک لگانا اور ہاتھوں کو مسلسل صاف کرنا بھی جلد کو متاثر کررہا ہے۔ مسلسل چہرے پر ماسک لگانے سے جلد کا سخت ہونا ، ڈرائی ہونا یا مسلسل چہرے پر ماسک لگانے سے نشان پڑنا، ماسک والی جگہ لال پڑنا وغیرہ جیسے مسائل شامل ہیں لیکن احتیاط کے طور پر یہ دونوں بہت ضروری ہے۔

Published: undefined

سلیبریٹی میک اپ ایکسپرٹ ، 7 شیڈز ، میک اپ اکیڈمی کے پنیتی چودھری کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں دیکھا گیا ہے کہ بہت سے لوگ ماسک اور سینیٹائزر کے بار بار استعمال کی وجہ سے اپنی جلد پر کچھ پریشانیوں کا احساس کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ دن بھر چہرے پر ماسک کے استعمال کی وجہ سے جلد کے سراخ کھلی ہوا کے رابطہ میں نہیں آپاتے، جو مہاسوں کا سبب بن سکتا ہے یا اس کے علاوہ پہلے کے بنسبت مہاسوں کی پریشانی میں بھی اضافہ کرسکتا ہے۔ ایک تو گرمی آگئی ہے جس میں زیادہ پریشانی ہوسکتی ہے۔ اس عرصے میں بھی جلد کی دیکھ بھال کرنا اتنا ہی آسان ہے، ایسی صورتحال میں مندرجہ ذیل چند نکات کا خیال رکھیں لیکن سب سے اہم بات اگر یہ سارے علاج مسئلے کی تشخیص نہیں کرتے ہیں تو پھر بغیر کسی تاخیر کے ڈرمیٹولوجسٹ سے رابطہ کریں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ایلوویرا جیل ایک قدرتی موئسچرائزر ہے ، جب بھی آپ باہر سے گھر واپس آئیں تو ہاتھ اورمنھ اچھی طرح سے دھوکر اورخشک کرکے ایلوویرا جیل لگائیں۔ لگاتے وقت اسے دو سے تین منٹ تک اچھی طرح ملیں اور خشک ہونے کے بعد اچھی طرح دھولیں اور اس کے بعد اچھی کوالیٹی کی کریم لگائیں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے نہ صرف ہاتھوں کی خشک جلد اچھی محسوس ہوتی ہے بلکہ اس سے یہ ٹیننگ بھی دور ہوجائے گی۔ اسی طرح رات کو سونے سے پہلے چہرے پر بھی لگایا جاسکتاہے ، جس سے پورے دن ماسک لگانے کی وجہ سے چہرے پر جو لالی آجاتی ہے اسے دور کیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined