صحت

کورونا وائرس: ’آئبو پروفین‘ کی جگہ ’پیرا سیٹامول‘ استعمال کریں... عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ مشورہ معتبر طبی تحقیقی جریدہ- ’دی لینسٹ ریسپائریٹری میڈیسن‘ کے شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسچین لینڈ میئر نے پریس کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے کہ جو لوگ نوول کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہیں انہیں چاہیے کہ درد کی صورت میں’ آئبو پروفین‘ کی جگہ پیراسیٹامول کا استعمال کریں۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ آئبو پروفین ممکنہ طور پر نوول کورونا وائرس کے مضر اثرات کو شدید تر کرسکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ مشورہ معتبر طبی تحقیقی جریدہ- ’دی لینسٹ ریسپائریٹری میڈیسن‘ کے شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کی بنیاد پر دیا جارہا ہے۔

Published: undefined

یہ تحقیق چین میں کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر، سینکڑوں مریضوں کے اسٹڈی پر مبنی ہے جو پہلے ہی ذیابیطس یا دل و دماغ کی کسی بیماری میں مبتلا تھے اور درد کے علاج کے لئے دیگر مختلف دوائیں استعمال کر رہے تھے، ان مریضوں کی اسٹڈی پر یہ امکان سامنے آیا ہے کہ آئبو پروفین اور اسی طرح کی دوسری درد کش ادویات ایک ایسے خامرے (انزائم) کی پیداوار میں اضافے کا باعث بنتی ہیں جو کورونا وائرس کی اثر پذیری کو بڑھاوا دے کر اس کے اثرات شدید تر کر دیتا ہے۔

Published: undefined

اگرچہ یہ امکان ابھی صرف مفروضہ کی صورت میں ہے لیکن اس بارے میں مناسب شہادتیں مدنظر رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے عام لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیمار ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہیں جسمانی درد کی شکایت بھی ہے تو بہتر ہے کہ وہ صرف پیراسیٹامول پر گزارا کریں اور اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر ہی آئبو پروفین کا استعمال کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined