صحت

اسرائیلی سائنسدانوں نے کی دو اینٹی باڈیز کی شناخت، کورونا کی تمام معلوم اقسام سے کریں گی مقابلہ

اسرائیل میں سائنسدانوں نے شفایاب ہونے والے کورونا کے مریضوں کے مدافعتی نظام سے دو اینٹی باڈیز کو علیحدہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو کورونا کی تمام معلوم اقسام سے مقابلہ کر سکتی ہیں۔

علامتی تصویر / Getty Images
علامتی تصویر / Getty Images AMIR LEVY

تل ابیب: اسرائیل میں سائنسدانوں نے شفایاب ہونے والے کورونا کے مریضوں کے مدافعتی نظام سے دو ایسی اینٹی باڈیز کو علیحدہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو کہ SARS-CoV-2 (کورونا) کے تمام معلوم ویرینٹوں (اقسام) بشمول اومیکرون کو 95 فیصد کارکردگی کے ساتھ بے اثر کر سکتی ہیں۔

Published: undefined

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کی ٹیم نے بتایا کہ اینٹی باڈیز سے علاج کے دوران ان کی کثیر مقدار جسم میں داخل ہو کر ویکسین کے ایک مؤثر متبادل کے طور پر کام کر سکتی ہے۔ اس سے کمزور مدافعتی نظام والے افراد اور وہ آبادی جس کو زیادہ خطرہ لا حق ہے، مستفیض ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کی ٹیم نے بتایا کہ اینٹی باڈیز کے ساتھ ٹارگٹڈ علاج اور ان کی زیادہ مقدار میں جسم میں ترسیل ویکسین کے مؤثر متبادل کے طور پر کام کر سکتی ہے، خاص طور پر خطرے میں پڑنے والی آبادی اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کے لیے۔ محققین نے کہا کہ اگر اینٹی باڈی کے ذریعے علاج کیا جائے گا تو ہر مرتبہ نیا ویرینٹ سامنے آنے پر پوری آبادی کو بارہا بوسٹر خوراک فراہم کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ حال ہی میں جرنل کمیونیکیشنز بائیولوجی میں شائع ہونے والا یہ مطالعہ اسرائیل میں اکتوبر 2020 میں کورونا بحران کے عروج کے وقت کی گئی ابتدائی تحقیق کا تسلسل ہے۔ اس وقت ٹیم نے اسرائیل میں کورونا وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کے خون سے تمام مدافعتی نظام کے خلیوں کو ترتیب دے کر مریضوں کے جسم میں تیار کردہ نو اینٹی باڈیز کو جدا کر لیا تھا۔ محققین کو اب معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے کچھ اینٹی باڈیز کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ڈیلٹا اور اومیکرون کو بے اثر کرنے میں انتہائی موثر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined