صحت

اچانک وزن گرنا خطرناک بیماریوں کی طرف اشارہ

نیشنل اسنٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ’ایڈیسن ڈیسیز‘ میں مبتلا لوگوں کی بھوک بہت ہوجاتی ہے اور اچانک ان کا وزن گرنے لگتا ہے۔ مطالعوں سے پتہ چلا ہے کہ تناؤ بھی اچانک وزن گرنے کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بدلتے طرز زندگی کی وجہ سے جہاں موٹاپے اور اس سے پیدا ہونے والے متعدد امراض کے تئیں لوگ محتاط رہتے ہیں وہیں انہیں اچانک گھٹنے والے وزن پر بھی محتاط رہنا چاہیے کیونکہ تیزی سے گھٹتے وزن پر توجہ نہ دینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹروں کی مانیں تو اچانک وزن گرنے کے تئیں لاپرواہی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور وقت رہتے اس سمت توجہ دینے اور ڈاکٹروں کے ذریعہ بتائی گئی جانچ اور علاج کرانے سے صحت مند زندگی میں آئی رکاوٹ سے بچا جاسکتا ہے۔ ہندوستان اور امریکہ سمیت کئی ملکوں کے ماہرین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ اچانک وزن گھٹنے پر توجہ نہ دینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

امریکہ کے نیشنل اسنٹی ٹیوٹ آ ف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق ’ایڈیسن ڈیسیز‘ میں مبتلا لوگوں کی بھوک بہت ہوجاتی ہے اور اچانک ان کا وزن گرنے لگتا ہے۔ مطالعوں سے پتہ چلا ہے کہ تناؤ بھی اچانک وزن گرنے کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔

Published: undefined

صفدرجنگ اسپتال میں نیفرولوجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ رہ چکے ڈاکٹر بندو امیتابھ نے ’یواین آئی‘ کو بتایا کہ اچانک وزن گرنے سے کئی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ حال میں ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں میڈیسن محکمے میں پروفیسر ڈاکٹر امیتابھ نے کہا، ’’زیادہ تر لوگوں کو موٹاپے کے خطرے کے بارے میں معلوم ہے اور وہ اس سے نمٹنے کے لئے ورزش، یوگ، کھانے پینے پر کنٹرول اور صحت کے لحاظ سے مثبت طرز زندگی اختیار کرنے جیسے طریقے بھی کرتے ہیں لیکن اچانک وزن گرنا تشویش کا موضوع ہے، اس سے شاید کم ہوگ ہی واقف ہیں۔ موسم کی تبدیلی اور کبھی کبھی نئے ماحول میں خود کو ڈھالنے کے عمل کے دوران وزن میں تھوڑی بہت کمی آسکتی ہے لیکن بے وجہ اچانک وزن گرنا ٹھیک نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کسی شخص کا اگر چھ ماہ کے اندر بیس لائن باڈی ویٹ سے پانچ فیصد وزن کم ہوتا ہے تو اسے فوراً ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے۔ ڈاکٹر اس شخص کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ اور ہارمون پینل سمیت کئی ضروری جانچ کرکے اس کی حقیقی وجہ پتہ کرتے ہیں اور مناسب علاج کی صلاح دیتے ہیں۔ اس موضوع پر ڈاکٹر امیتابھ کے مضمون قومی اور بین الاقوامی سطح کے جنرلوں میں شائع ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

ان کا خیال ہے کہ ذیابیطس، ایچ آئی وی انفیکشن، ہائپرتھائرائڈ، کینسر، رومیٹک ارتھرائٹس، ایڈیسن ڈیسیز، انفلومیٹری باؤل ڈیسیز، اینوریکسیا نارووسا، تپ دق انفیکشن وغیرہ بیماریوں کی وجہ سے کسی شخص کا وزن اچانک کم ہوسکتا ہے۔ تناؤ بھی اس کی بڑی وجہ ہوسکتا ہے، جس کا علاج بے حد ضروری ہے۔ ایسے لوگ اگر نیند آنے میں پریشانی، موڈ سونگ، ہاتھوں میں کپکپی، جی مچلانا، باربار پیٹ خراب ہونا، پیٹ درد، گردن میں کسی طرح کی سوجن، جلدی تھکاوٹ اور کمزوری سمیت کسی طرح کی غیر معمولی پریشانی محسوس کرتے ہیں تو انہیں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔

Published: undefined

ڈاکٹر امیتابھ نے کہا، ’’ذیابیطس میں کئی بار کسی طرح کی علامت سامنے نہیں آتی، اس لئے اچانک وزن کم ہونے کی صورت میں اس کی جانچ کروا لینی چاہیے۔ موٹاپے کے سلسلے میں ضرورت سے زیادہ محتاط رہنے والی لڑکیاں اینوریکسیانرووسیا میں مبتلا ہوسکتی ہیں، جس میں کبھی کبھی وزن کم ہونے کے معاملے میں دو ہزار 677 لوگوں پر کی گئی تحقیق میں سات فیصد معاملے ڈپریشن کے تھے۔ ڈپریشن کی حالت میں بدن پر کئی طرح کے منفی اثرات پڑتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined