صحت

دادی - نانی کے نسخوں کو عالمی شناخت دلائیں گی ہرسمرت کور

کور نے کہا کہ ہندوستانی دوائیں اور خوشبودار مصنوعات ملک کی طاقت ہیں۔ برسوں سے دادیوں اور نانیوں کی مدد سے ہمارے گھروں میں بیماریوں کا علاج کیا جاتا رہا ہے، اسے دوبارہ عالمی سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزیر ہرسمرت کور بادل نے آج کہا کہ ملک کی دواؤں کی مصنوعات اور دادی - نانی کے گھریلو نسخوں کو عالمی سطح پر شناخت دلانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات ہرسمرت کور بادل نے وزارت کے تعاون سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لگائے گئے پہلے نامیاتی پیداوار پلانٹ کے افتتاح کے بعد کہی۔ نامیاتی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی ٹی بیگ مینوفیکچرنگ یونٹ اتر پردیش کے بارہ بنکی میں لگائی گئی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ یونٹ عالمی سطح پر ’برانڈ انڈیا‘ کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔ کووڈ ۔19 کی وبا نے ایک بار پھر قدرت کی طرف واپس مڑنے کی نشاندہی ایک بار پھر کی ہے۔ ہندوستانی دوائیں اور خوشبو دار مصنوعات ملک کی طاقت ہیں۔ ہزاروں برسوں سے، دادیوں اور نانیوں کی مدد سے ہمارے گھروں میں بیماریوں کا علاج کیا جاتا رہا ہے۔ اسے دوبارہ عالمی سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی اور جراثیم کشوں کا استعمال زیادہ تر بیماریوں کی جڑ ہیں۔ نامیاتی مصنوعات کو اپنانے سے اس کا حل ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

آرگینک انڈیا کے چار ایکڑ رقبے پر پھیلے اس یونٹ کی روزانہ 20 لاکھ ٹی بیگ تیار کرنے کی صلاحٰیت ہے۔ پروجیکٹ کی کل لاگت 55.13 کروڑ روپے ہے، جس میں 4.8 کروڑ روپے کی مدد وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے ذریعہ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کے تحت دی گئی ہے۔

Published: undefined

وزیر مملکت برائے فوڈ پروسیسنگ رامشور تیلی نے کہا کہ اس منصوبے سے آس پاس کے علاقوں میں لوگوں کو روزگار ملے گا اور علاقے کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ کمپنی آسام کی چائے کو تلسی کے پتوں سے فروغ دے کر صحت مند نامیاتی چائے تیار کر رہی ہے۔

Published: undefined

کمپنی نے بتایا کہ اس منصوبے میں 156 افراد کو براہ راست اور 228 افراد کو بالواسطہ روزگار ملا ہے۔ نیز ، ملک بھر میں اس سے دو ہزار سے زیادہ کسان وابستہ ہیں۔ یہاں تیار کردہ ٹی بیگ امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، دبئی اور چیک جمہوریہ سمیت 30 سے ​​زائد ممالک میں برآمدات کیے جائیں گے۔ کمپنی کے پروموٹر، بھرت میترا نے کہا کہ بیرون ملک برآمدات کے لئے ملک کے نامیاتی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور اسے عالمی معیار کا بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی برآمدات میں اضافہ کیا جاسکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined