صحت

فائزر کی کووِڈ ویکسین نوعمروں میں صد فیصد مؤثر: کمپنی کا دعویٰ

امریکہ نے مئی میں اس ٹیکے کو نوعمروں میں ہنگامی طور پر استعمال کے لیے منظوری فراہم کی تھی، یہ ویکسین فی الحال 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں استعمال کے لئے منظور شدہ ہے

امریکہ میں نوعمر کی ٹیکہ کاری / Getty Images
امریکہ میں نوعمر کی ٹیکہ کاری / Getty Images SOPA Images

واشنگٹن: امریکی دوا ساز کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک نے کہا ہے کہ ان کی کورونا ویکسین 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں میں دوسری خوراک کے چار ماہ بعد صد فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔ کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نیا ڈیٹا 2228 افراد پر کی گئی آزمائش پر مشتمل ہے اور ریاستہائے متحدہ اور دنیا بھر میں ویکسین کی مکمل منظوری کے لیے ان کی درخواستوں میں مدد فراہم کرے گا۔

Published: undefined

کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکوں کے بعد کم از کم 6 ماہ کے فالو اپ کے دوران کسی بھی شخص میں حفاظتی خدشات نہیں پائے گئے۔ فائزر کے سی ای او البرٹ بوئرلا نے ایک بیان میں کہا، ’’جیسا کہ عالمی ادارہ صحت دنیا بھر میں ٹیکہ کاری کرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے کام کرتا ہے، یہ اضافی ڈیٹا نوعمروں میں ہماری ویکسین کی حفاظت اور تاثیر کے پروفائل پر مزید اعتماد فراہم کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ "یہ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ ہم کچھ علاقوں میں اس عمر کے گروپ میں کورونا کے انفیکشن میں اضافے کی شرح دیکھتے ہیں، جبکہ ویکسین حاصل کرنے والے علاقوں میں انفیکشن کی رفتار کم ہو گئی ہے۔ ہم ان اعداد و شمار کو ایف ڈی اے اور دیگر ریگولیٹرز کے ساتھ اشتراک کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔‘‘

Published: undefined

امریکہ نے مئی ماہ میں اس ٹیکے کو نوعمروں میں ہنگامی طور پر استعمال کے لیے منظوری فراہم کی تھی، یہ ویکسین فی الحال 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں استعمال کے لئے منظور شدہ ہے۔ کمپنی کی طرف سے پیش کردہ 2228 افراد میں سے 30 افراد بغیر کسی انفیکشن ظاہر ہونے والے کورونا معاملے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined