صحت

جے پور: کورونا انفیکشن کو روکنے کے لیے آیوش چائلڈ پروٹیکشن کٹ کی تقسیم

مہم کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نشا اوجھا نے بتایا کہ کیمپ میں 200 بچوں میں مفت چائلڈ پروٹیکشن کٹس تقسیم کی گئیں اور اس کے فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

تصویر بشکریہ ایدوفیور
تصویر بشکریہ ایدوفیور 

جے پور: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، ڈیمڈ یونیورسٹی، جے پور کی جانب سے جے پور ضلع کے چین پورہ اور روپ باس گاؤں میں 14 سال تک کی عمر کے بچوں میں کورونا انفیکشن کو روکنے اور قوت مدافعت میں اضافے کے لیے آیوش چائلڈ پروٹیکشن کٹس تقسیم کی گئیں۔

Published: undefined

اُنّت بھارت ابھیان کے تحت ضلع کے جموارام گڑھ بلاک کے ان گاؤوں میں 14 سال تک کی عمر کے بچوں کے لئے کورونا انفیکشن سے دفاع اور قوت مدافعت میں اضافہ کے مقصد سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ذریعہ تیار کی گئی چائلڈ پروٹیکشن کٹ تقسیم کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

Published: undefined

مہم کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نشا اوجھا نے بتایا کہ کیمپ میں 200 بچوں میں مفت چائلڈ پروٹیکشن کٹس تقسیم کی گئیں اور اس کے فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں اچاریہ ڈاکٹر سمن شرما، ڈاکٹر راکیش ناگر، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر برہم دت شرما اور پی جی اسکالر ڈاکٹر راج کمار، ڈاکٹر کشن گوپال چودھری نے شرکت کی۔ گاؤں والوں نے اس تقریب کے اہتمام کے لئے ڈاکٹر نشا اوجھا کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined