صحت

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 26 اموات

دہلی میں ایکٹو کیسز 118 کم ہو کر 2,146 پر آ گئے ہیںاور ریاست میں مزید 549 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی وجہ سے 26 لوگوں کی موت ہوئی اور اس کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 25 ہزار 454 تک پہنچ گئی۔

Published: undefined

اس دوران اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی ملک میں کووڈ 19 کے نئے کیسوں کے مقابلے کم تھی۔ جہاں نئے کیسز کی تعداد 16,678 رہی وہیں اس عرصے کے دوران صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 14,629 رہی۔ اس کے ساتھ نئے کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بالترتیب 4,36,39,329 اور 4,29,83,162 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2,023 ایکٹو کیسز بڑھ کر 1,30,713 ہو گئے۔ ملک میں انفیکشن کی شرح 0.60 فیصد، فعال معاملوں کی شرح 0.30 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.50 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔

Published: undefined

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 198 کروڑ 88 لاکھ 77 ہزار 537 ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 لاکھ 78 ہزار 266 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86 کروڑ 68 لاکھ 88 ہزار 980 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

اس دوران، مہاراشٹر میں فعال کیسوں کی تعداد 303 کم ہوکر 18,369 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 2 ہزار 894 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 78 لاکھ 37 ہزار 679 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 976 ہے۔

Published: undefined

کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 928 کم ہو کر 27,643 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد 3,794 بڑھ کر 65,75,236 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 70,150 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں ایکٹو کیسز 118 کم ہو کر 2,146 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 549 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 19,12,305 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 26284 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined