صحت

دہلی میں کورونا کے 325 نئے معاملے

دہلی میں گزشتہ دو ماہ سے کورونا کے معاملات میں مسلسل کمی کے بعد پچھلے کچھ دنوں سے نئے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو یعنی کل کورونا وائرس (کووڈ -19) وبا کے 325 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

دہلی حکومت کی طرف سے آج جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 325 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی دارالحکومت میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 18,67,206 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کو 299 نئے معاملے رپورٹ ہوئے تھے۔

Published: undefined

دہلی میں گزشتہ دو ماہ سے کورونا کے معاملات میں مسلسل کمی کے بعد پچھلے کچھ دنوں سے نئے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ ریاست میں روزانہ انفیکشن کی شرح 2.39 تک پہنچ گئی ہے۔ریاستی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Published: undefined

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے اس سے قبل کہا تھا کہ جب تک کوئی نیا ویریئنٹ سامنے نہیں آتا پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ "دہلی میں روزانہ 100-200 کے درمیان معاملے درج ہو رہے ہیں۔ ہم اسپتال میں داخل مریضوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا ہےکہ قومی دارالحکومت میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے لیکن فی الحال تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ سسودیا نے جمعرات کو یہاں کہا کہ کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ لوگوں کو اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ پرانا ویریئنٹ ہے یا نیا۔ یہ جینوم سیکوینسنگ سے پتہ چلےگا۔ اگر کسی اسکول میں ایک بھی کیس ہے تو ہم اس پر نظر رکھتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع