صحت

کیا حفاظتی ماسک دوبارہ استعمال کیے جا سکتے ہیں؟

امریکی ڈرگ ایجنسی ہنگامی حالات میں طبی کارکنان اور عملے کے لیے N95 نوعیت کے ماسک کی تطہیر کی اجازت دے چکی ہے۔ اس مقصد کے لیے ماسک پر ہائیڈروجن پرآکسائڈ کا چھڑکاؤ کا طریقہ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی۔

ماسک لگانے کے لئے بیداری مہم کے تحت دیوار پر پینٹنگ کرتا فنکار / تصویر آئی اے این ایس
ماسک لگانے کے لئے بیداری مہم کے تحت دیوار پر پینٹنگ کرتا فنکار / تصویر آئی اے این ایس 

اگرچہ طبی ماسک کے دوبارہ عدم استعمال کے حوالے سے صحت کے شعبے کے حکام کی ہدایات نہایت واضح ہیں تاہم کچرے کے ڈھیر میں اضافے اور شہریوں پر اخراجات کے بوجھ کے بڑھ جانے کے ساتھ اس بات کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں کہ ان ماسک کو مقررہ شرائط کے مطابق دوبارہ استعمال میں لایا جائے۔

Published: undefined

عالمی ادارہ صحت WHO یہ باور کراتا ہے کہ طبی ماسک فقط ایک مرتبہ استعمال کیے جاتے ہیں اور استعمال شدہ ماسک کو فوری طور پر پھینک دینا چاہیے۔ تاہم ماسک کی تعداد میں شدید قلت کی صورت میں جیسا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے ابتدائی مراحل میں ہو چکا ہے، عالمی ادارہ صحت نے ایسے غیر معمولی اقدامات کی منظوری دی ہے جن کے ذریعے ماسک کی دوبارہ استعمال کے واسطے تطہیر عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل امریکی ڈرگ ایجنسی ہنگامی حالات میں طبی کارکنان اور عملے کے لیے N95 نوعیت کے ماسک کی تطہیر کی اجازت دے چکی ہے۔ اس مقصد کے لیے ماسک پر ہائیڈروجن پرآکسائڈ کا چھڑکاؤ کا طریقہ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ تطہیر کے دیگر طریقے بھی ہیں۔ ان میں ماسک کو بلند درجہ حرارت میں رکھنا یا الٹرا وائلٹ شعاؤں کا استعمال شامل ہے۔

Published: undefined

صحت سے متعلق صفائی کے ایک ماہر ڈاکٹر ڈونی کورپے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ماسک کی تطہیر کا معاملہ عام افراد کے لیے قابل عمل نہیں۔ ان کے مطابق ماسک پر پائے جانے والے وائرسز 7 روز کے اندر مکمل طور پر مر جاتے ہیں۔

Published: undefined

اسی طرح ہانگ کانگ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں جو دی لانسٹ جریدے میں شائع ہوئی میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے بعد ماسک کی بیرونی جانب جن وائرسز کا پتہ چلایا جا سکتا ہے ان کا تناسب صرف 0.1 فی صد رہ جاتا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب electrostatic charge technology کے موجد پیٹر تسائی نے باور کرایا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ اور استعمال پر روک لگانے کے واسطے عام لوگوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 7 روز بعد ماسک کا دوبارہ استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسک کو اوون میں 70 سے 75 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکھ کر وائرس کو ہلاک کیا جا سکتا ہے۔ تسائی ہدایت کرتے ہیں کہ ماسک کو دھونا نہیں چاہیے۔

Published: undefined

فرانس میں صارفین کے تحفظ سے متعلق گروپ "او ایف سی کو شوازیر" کی تحقیق کے مطابق قابل دھلائی ماسک کپڑے کے ماسک سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ اسی طرح ایک فرانسیسی محقق ماہر نے واضح کیا ہے کہ بہتر ہے کہ ماسک کو ہر 4 گھنٹوں میں تبدیل کیا جائے اور اسے دھویا جائے۔ ماسک کو پے درپے دنوں تک نہ لگایا جائے جس طرح کہ بعض لوگ کرتے ہیں۔ یہ معاملہ ایک حد تک زیر لباس کپڑوں سے ملتا جلتا ہے۔

Published: undefined

فرانس میں صحت عامہ کے ڈائریکٹوریت نے رواں ہفتے زور دیا ہے کہ طبی ماسک کو استعمال کے بعد پھینک دینے کی ضرورت ہے۔ مزید یہ کہ فرانس میں ماسک کو دوبارہ استعمال کرنے کا معاملہ ابھی زیر غور ہے۔ امریکا میں بینگہیمٹن یونیورسٹی کے طبی ماہر کیمینگ کا یہ کہنا ہے کہ "میں نہیں سمجھتا کہ طبی ماسک قابل دھلائی ہوتے ہیں"۔ اس کے لیے گہرے تحقیقی مطالعے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined