صحت

تربیت سے لوٹنے والے بارہ پولیس اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے

پولیس کے کل 33 اہلکار چند ہفتے پہلے ٹریننگ کے لیے پونے گئے تھے اور وہاں سے واپس آنے کے بعد اب تک بارہ پولیس اہلکار کورونا مثبت پائے گئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

کورونا وبا کے معاملات میں کمی کا رجحان صاف نظر آ رہا ہے ۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں کئی روز سے اس وبا کی وجہ سے کسی کے مرنے کی کوئی خبر نہیں آ ئی ہے ،لیکن مہاراشٹر سے ایک تشویش بھری خبر موصول ہوئی ہے۔ مہاراشٹر کے پونے میں واقع ریاستی انٹیلی جنس اکیڈمی سے اپنے تربیتی سیشن سے واپس آنے والے 12 پولیس اہلکار اتوار کو کورونا وائرس انفیکشن سے متاثر پائے گئے ہیں۔ یہ اطلاع ایک سینئر پولیس افسر نے دی ہے۔

Published: undefined

عہدیدار نے بتایا کہ ناگپور پولیس کے کل 33 اہلکار چند ہفتے پہلے ٹریننگ کے لیے پونے گئے تھے اور وہاں سے واپس آنے کے بعد دو پولیس اہلکاروں میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد احتیاط کے طور پر ہفتے کی رات ان کے نمونوں کی جانچ کی گئی جو مثبت آئے۔ جس کے بعد تمام 33 پولیس اہلکاروں کے نمونوں کے جانچ کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

Published: undefined

عہدیدار نے بتایا کہ اس کے علاوہ مزید 10 پولیس اہلکاروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور ان تمام لوگوں کو ملاکر مجموعی طور سے ایسے 12 پولیس اہلکاروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس خبر کو لے کر تشویش ہے اور تمام احتیاطی اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined