فٹبال

روزہ قضا کرنے کے مطالبہ کو اسٹار مسلم فٹ بال کھلاڑیوں نے ٹھکرایا

فٹ بال چمپیئنز لیگ میں کئی مشہور فٹ بال کھلاڑی ایسے ہیں جو رمضان کے اس مہینے میں روزہ رکھ کر کھیل رہے ہیں اور انھوں نے اپنے کوچ کے اس مطالبہ کو ٹھکرا دیا ہے کہ وہ اپنا روزہ قضا کر دیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: چمپئنز لیگ کھیلنے میں مصروف آئیکس کے حکیم زائخ، نصیر مزروئی اور لیور پول کے محمد صلاح اور ساڈیو نے روزہ نہ رکھنے کے مطالبہ پر کلب انتظامیہ کے پریشر کو نظر انداز کر کے فٹ بال میچ روزہ کی حالت میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق چمپیئنز لیگ اپنے آخری مراحل میں ہے۔ دونوں ٹیموں کے فٹنس کوچز نے کھلاڑیوں کو تنبیہ کی ہے کہ اتنے بڑے میچوں سے قبل روزہ رکھنے سے نہ صرف ان کی جسمانی صلاحیت کم ہوگی بلکہ کھیل کے دوران توجہ پر بھی اثر پڑے گا۔

Published: undefined

برطانوی اخبار کےساتھ بات کرتے ہوئے آئیکس ٹیم کے فٹنس کوچ ریمنڈ ورہائین نے کہا ہے کہ اگر زائخ اور مزروئی سیزن کے اس حصے میں روزہ رکھتے ہیں تو یہ کلب کیلئے نقصان دہ ہوگا۔ 11 ماہ تک کھلاڑیوں کے جسم ایک خاص غذا اور ٹریننگ کے ساتھ رہتے ہیں اور اسے اچانک بدلنا کھلاڑیوں کے جسموں پر منفی اثر ڈالے گا۔

Published: undefined

حکیم زائخ ٹیم کے مشہور کھلاڑی ہیں اور آئیکس کی ہر برتری میں اہم کردار رہا ہے۔ انہیں سیزن میں ماہرین آئیکس کا بہترین کھلاڑی قرار دے رہے ہیں۔ وہ ابھی تک اٹھارہ گول کرچکے ہیں۔ زائخ کیلئے صورتحال اسلئے مشکل ہے کیونکہ دونوں اٹیکنگ مڈفیلڈر اور بعض اوقات رائٹ ونگر کی پوزیشن پر کھیلتے ہیں۔

Published: undefined

آئیکس کا چمپیئنز لیگ کا سیمی فائنل بدھ کی شام ہالینڈ کے وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا۔ جبکہ اس دن افطار کا وقت 9 بج کر 18 منٹ ہے۔ ایسے میں، آئیکس ٹیم کے فٹنس کوچ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بغیر کھائے پیئے میچ شروع نہیں کرسکتے۔

Published: undefined

دوسری طرف لیورپول کی طرف سے محمد صلاح اور ساڈیو مانے -دو کھلاڑی ہیں جو کہ روزوں کی پابندی کرتے ہیں۔ مصر اور سینیگال سے تعلق رکھنے والے یہ دونوں کھلاڑی لیورپول کے لیے اتنے ہی اہم ہیں جتنے کہ بارسلونا کے لیے میسی اور سواریز۔ دونوں کھلاڑیوں نے اب تک مشترکہ طور پر چالیس سے زیادہ گول اسکور کئے ہیں۔

Published: undefined

صلاح اور ساڈیو مانے لیورپول کی مسلمان کمیونٹی میں بہت مشہور ہیں۔ دونوں کھلاڑی چمپیئنز لیگ سیمی فائنل کے دن روزہ رکھیں گے۔ اطلاعات ہیں صلاح سیمی فائنل کا میچ فٹنس کی وجہ سے شاید نہ کھیل پائیں لیکن لیورپول کو اس کے علاوہ دیگر لیگز کے میچز ابھی کھیلنے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined