فٹبال

معروف فٹبالر چنی گوسوامی ایک بہترین کرکٹر بھی تھے

سال 1966 میں چنی گوسوامی اور سبرتو گوہا نے گیری سوبرس کی زیر قیادت طاقتور ویسٹ انڈیز ٹیم کو اننگز کی شکست کا سامنا کرنے پر مجبور کیا تھا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

ہندستان کے لیجنڈ فٹبالر چنی گوسوامی کرکٹ کے بھی شاندار کھلاڑی تھے اور اپنی کپتانی میں انہوں نے بنگال ٹیم کو رنجی ٹرافی کے فائنل تک پہنچایا تھا جن کا جمعرات کو کولکتہ میں انتقال ہو گیا تھا۔

Published: undefined

گوسوامی نے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹوں میں بنگال کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے 46 فرسٹ کلاس میچوں میں 1592 رنز بنانے کے علاوہ 47 وکٹ لئے تھے۔ انہوں نے ایک سنچری بھی بنائی تھی ۔

Published: undefined

وہ فٹ بال کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں کافی کامیاب رہے تھے۔ سال 1966 میں چنی گوسوامی اور سبرتو گوہا نے گیری سوبرس کی زیر قیادت طاقتور ویسٹ انڈیز ٹیم کو اننگز کی شکست کا سامنا کرنے پر مجبور کیا تھا۔ وسطی اور مشرقی علاقے کی مشترکہ ٹیم نے ہنومنت سنگھ کی قیادت میں اندور میں ویسٹ انڈیز کو شکست کا ذائقہ چكھايا تھا۔ میڈیم فاسٹ بولر گوسوامی نے اس میچ میں آٹھ وکٹ لئے تھے۔

Published: undefined

چنی گوسوامی کو 1971-72 سیزن میں بنگال رنجی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ ٹیم ان کی کپتانی میں فائنل میں پہنچی تھی اور برابورن اسٹیڈیم میں بامبے سے ہاری تھی۔ گوسوامی نے فائنل میں بنگال کے لئے 96 اور 84 رن بنائے تھے۔ بنگال نے پہلی اننگز میں 387 رن بنائے جس میں گوسوامی کی شراکت 96 رنز تھی۔

Published: undefined

ممبئی نے پہلی اننگز میں اجیت واڈیکر کے 133 رنز کی بدولت 469 رنز بنائے۔ بنگال نے دوسری اننگز سات وکٹ پر 261 رن بنا کر اعلان کی۔ گوسوامی نے دوسری اننگز میں 84 رنز بنائے۔ ممبئی نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 77 رن بنائے اور پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر خطاب جیت لیا۔

Published: undefined

گوسوامی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور بہار کے خلاف رہا تھا۔ گوسوامی نے 1962-63 سے 1972 -73 تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لیا۔ دھنباد میں 8 سے 10 جنوری 1972 تک بہار کے خلاف کھیلے گئے میچ میں گوسوامی نے یادگار بلے بازی کی۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے گوسوامی نے 265 منٹ میں 103 رنز کی سنچری بنائی تھی۔ یہ ان کی فرسٹ کلاس کیریئر کی واحد سنچری اور سب سے زیادہ اسکور بھی تھا۔

Published: undefined

گوسوامی نے 46 فرسٹ کلاس میچوں میں 1592 رنز بنانے کے علاوہ 47 وکٹ بھی لئے اور 40 کیچ بھی پکڑے تھے۔ گوسوامی دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے اور دائیں ہاتھ سے درمیانہ تیز گیند بازی بھی کرتے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined