فٹبال

فیفا ورلڈ کپ 2026: ایکواڈور نے جرمنی کو شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کر دیا، جیت کے ساتھ ناک آؤٹ اسٹیج میں داخل

فلاڈیلفیا اسٹیڈیم میں ایکواڈور نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 بار کی چمپئن جرمنی کو 2-1 سے شکست دے دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ایکواڈور نے راؤنڈ آف 32 کا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

تصویر/آئی اے این ایس

 

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گروپ ای کے مقابلے میں بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا۔ فلاڈیلفیا اسٹیڈیم میں ایکواڈور نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 بار کی چمپئن جرمنی کو 2-1 سے شکست دے دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ایکواڈور نے راؤنڈ آف 32 کا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل دکھایا۔ جرمنی نے مقابلے کے دوسرے منٹ میں ہی گول داغتے ہوئے 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ ٹیم کے لیے یہ گول لیرائے سانے نے کیا۔ ورٹز سے ملے پاس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سانے نے پینلٹی ایریا کے اندر سے شاندار شاٹ لگایا، جو سیدھا گول پوسٹ میں پہنچا۔

Published: undefined

تاہم ایکواڈور نے بھی مقابلے میں زبردست واپسی کی اور نویں منٹ میں ہی اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ نلسن اینگولو نے لمبی دوری سے کمال کا شاٹ لگاتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچایا۔ اس کے بعد دونوں ہی ٹیموں کی طرف سے گول کرنے کی کئی کوششیں کی گئیں، لیکن پہلے ہاف کے اختتام تک کسی کو بھی کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ دوسرے ہاف میں ایکواڈور نے جرمنی کے مقابلے میں زیادہ جارحانہ کھیل دکھایا اور 4 بار کی چمپئن ٹیم کے ڈیفنس پر لگاتار دباؤ بنانے کی کوشش کی۔ ایکواڈور کو اس کا فائدہ میچ کے 77 ویں منٹ میں ملا، جب گونزالو پلاٹا نے بہترین گول داغتے ہوئے ٹیم کو میچ میں 2-1 کی برتری دلا دی۔ دائیں ونگ سے ملی کارنر کک کا گونزالو نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور شاندار شاٹ کے ساتھ میچ میں اپنا پہلا گول کیا۔

Published: undefined

میچ میں 2-1 کی برتری حاصل کرنے کے بعد ایکواڈور کے ڈیفنس نے آخری لمحات میں جرمنی کو اسکور برابر کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ جرمنی کے خلاف ملی اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی ایکواڈور ناک آؤٹ اسٹیج میں پہنچ گئی ہے۔ تاہم جرمنی پہلے ہی راؤنڈ آف 32 میں اپنی جگہ پکی کر چکی ہے اور ٹیم گروپ ای میں پہلے نمبر پر رہی۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined