ویڈیو: ’میری بات‘ میں یمن کے تنازع، حوثی تحریک اور سعودی عرب و ایران کے کردار کا تجزیہ

’میری بات‘ کی 24ویں قسط میں یمن کے تاریخی تنازع، حوثی تحریک کے عروج، سعودی عرب اور ایران کے کردار، بحیرۂ احمر کی اہمیت اور جنگ سے متاثرہ عام شہریوں کی صورت حال کا تجزیہ کیا گیا ہے

یمن میں حوثی باغیوں اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے پس منظر میں اقتدار کی کشمکش، مذہبی شناخت، قبائلی نظام اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔ قومی آواز کے پروگرام ’میری بات‘ کی 24ویں قسط میں ڈیجیٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے یمن کے تنازع کے تاریخی، سیاسی اور علاقائی پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔

پروگرام میں شمالی یمن کی زیدی امامت، جنوبی یمن پر برطانوی نوآبادیاتی اقتدار، دونوں حصوں کے اتحاد اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے دورِ حکومت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حوثی تحریک کے آغاز، 2004 میں حکومت کے ساتھ اس کی پہلی بڑی جنگ اور 2015 میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کے اسباب کا بھی تجزیہ کیا گیا ہے۔

گفتگو میں ایران کی حمایت، بحیرۂ احمر میں آبنائے باب المندب کی تزویراتی اہمیت اور جنگ کے نتیجے میں یمن کے عام شہریوں کو درپیش مشکلات بھی زیر بحث آئی ہیں۔ پروگرام میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا یمن دوبارہ متحد ہو سکتا ہے اور اس طویل تنازع کا سب سے زیادہ نقصان کس نے اٹھایا ہے؟

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔