فٹبال

فیفا عالمی کپ 2026: فرانس کے بعد اروگوے بھی کیپ ورڈے کو شکست دینے میں ناکام، 2-2 کی برابری پر ختم ہوا میچ

کیپ ورڈے کی ٹیم میچ کے ایک مرحلہ میں 1-2 سے پیچھے تھی۔ اس پر شکست کے بادل منڈلا رہے تھے۔ ایسے میں اس نے مقابلے کے 57ویں منٹ میں اپنے ہونہار کھلاڑی ہیلیو وریلا کو میدان میں اتارا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/FIFAWorldCup">@FIFAWorldCup</a></p></div>

تصویر ’ایکس‘ @FIFAWorldCup

 

فیفا عالمی کپ 2026 میں مسلسل دوسرے میچ میں 5.5 لاکھ کی آبادی والے ملک کیپ ورڈے نے مسلسل دوسرا کارنامہ دکھا کر دنیائے فٹبال کو حیران کر دیا۔ ایک بار پھر اس ملک کی ٹیم نے گھٹنے نہیں ٹیکے اور پہلی بار فیفا عالمی کپ کھیلتے ہوئے اس نے مزید ایک میچ میں شکست تسلیم نہیں کی۔ اسپین کے بعد اروگوے کی ٹیم بھی اسے شکست دینے میں ناکام رہی۔ کیپ ورڈے نے ایک بار کی عالمی چیمپئن اسپین کو 0-0 کی برابری پر روک دیا تھا، تو 2 بار کی عالمی چیمپئن رہنے والی اروگوے کو 2-2 سے ڈرا کھیلنے پر مجبور کر دیا۔ ان دونوں ڈرا میچوں کے بعد کیپ ورڈے کے پوائنٹس ٹیبل میں 2 پوائنٹس ہیں اور وہ راؤنڈ آف 32 میں پہنچنے کی دوڑ میں برقرار ہے۔

Published: undefined

کیپ ورڈے کی ٹیم میچ کے ایک مرحلہ میں 1-2 سے پیچھے تھی۔ اس پر شکست کے بادل منڈلا رہے تھے۔ ایسے میں اس نے مقابلے کے 57ویں منٹ میں اپنے ہونہار کھلاڑی ہیلیو وریلا کو میدان میں اتارا۔ وریلا نے میدان میں اترنے کے صرف 136ویں سیکنڈ میں ہی اپنا کام کر دکھایا۔ میچ کے 60ویں منٹ میں انہوں نے وہ گول داغا جس نے کیپ ورڈے اور اروگوے کے درمیان مقابلے کو 2-2 کی برابری پر لا کھڑا کیا۔ یہ نہ صرف میچ کا سب سے اہم گول ثابت ہوا بلکہ ہیلیو وریلا کے بین الاقوامی کیریئر کا بھی پہلا گول تھا۔

Published: undefined

اس سے قبل میچ کا پہلا گول بھی کیپ ورڈے کی جانب سے ہی ہوا تھا۔ میچ کے 21ویں منٹ میں اروگوے کے گول پوسٹ میں یہ گول پینا نے فری کک کے ذریعے کیا تھا، جس کے بعد کیپ ورڈے نے نہ صرف میچ میں 1-0 کی برتری حاصل کی بلکہ گزشتہ 60 برسوں میں فیفا عالمی کپ کی تاریخ میں اپنا پہلا گول فری کک سے کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔ اس سے قبل آخری بار کسی ٹیم نے اپنا پہلا ورلڈ کپ گول فری کک کے ذریعہ 1966 میں کیا تھا۔

Published: undefined

تاہم کیپ ورڈے کی یہ برتری پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ہی اروگوے نے نہ صرف ختم کر دی بلکہ پہلے ہاف کے اضافی وقت میں مزید ایک گول کر کے 2-1 کی برتری بھی حاصل کر لی۔ اروگوے کی سبقت کے ساتھ پہلا ہاف ختم ہوا، لیکن میچ ختم ہوا 2-2 کے تاریخی ڈرا پر۔ اسپین کے خلاف پہلے میچ کے ہیرو رہنے والے کیپ ورڈے کے گول کیپر ووزینیا کے لیے اروگوے کے خلاف یہ مقابلہ انتہائی اہم تھا، کیونکہ اس میچ کو دیکھنے کے لیے ان کی والدہ اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ والدہ کی موجودگی میں ووزینیا اور ان کی ٹیم نے اب ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined