فٹبال

ویڈیو: میچ کے دوران خاتون فٹ بالر کا کھل گیا حجاب، مخالف کھلاڑیوں نے کی مدد

عرب آرتھوڈاکس ٹیم کی ایک خاتون کھلاڑی جب گیند لے کر دوڑ رہی تھی اور مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو چکما دے رہی تھی تو اچانک اس کا حجاب کھل گیا۔ یہ دیکھ مخالف کھلاڑیوں نے فٹ بال چھوڑ کراس کے پاس پہنچ گئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اردن میں فٹ بال کا ایک میچ اس وقت لوگوں میں موضوعِ بحث بن گیا جب ایک ٹیم کی کھلاڑی کا حجاب کھل گیا اور مخالف ٹیم کی کھلاڑیوں نے دوڑ کر اس کی مدد کے لیے اس کے پاس پہنچ گئیں۔ دل کو چھو لینے والا یہ نظارہ دیکھ کر لوگ بہت خوش ہیں اور خاتون کھلاڑیوں کے اس جذبہ کو سلام کر رہے ہیں۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

Published: 15 Oct 2019, 3:49 PM IST

دراصل یہ میچ گزشتہ ہفتہ واف وومن کلب چمپئن شپ کے تحت شباب ال آرڈن کلب اور عرب آرتھوڈاکس کلب کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ میچ میں عرب آرتھوڈاکس ٹیم کی ایک خاتون کھلاڑی جب گیند لے کر دوڑ رہی تھی اور مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو چکما دے رہی تھی تو اچانک اس کا حجاب کھل گیا۔ جیسے ہی اس کے آس پاس موجود مخالف کھلاڑیوں نے یہ دیکھا تو عرب آرتھوڈاکس کی کھلاڑی کے پاس دائرہ بنا کر کھڑی ہو گئیں جس سے کہ وہ میدان میں موجود شائقین کی نظروں سے بچ کر اپنا حجاب دوبارہ باندھ سکے۔

Published: 15 Oct 2019, 3:49 PM IST

سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہورہا ہے اس میں صاف نظر آ رہا ہے کہ حجاب پہنے ایک خاتون کھلاڑی تین مخالف کھلاڑیوں کو چکما دے رہی ہے کہ اچانک اس کا حجاب کھل گیا۔ اس نے فٹ بال چھوڑ کر فوراً حجاب پکڑا اور اپنے بال چھپانے کی کوشش کرنے لگی۔ یہ دیکھ کر اس کے قریب کھڑی تینوں کھلاڑیوں نے بھی فٹ بال کی طرف سے دھیان ہٹایا اور مشکل میں نظر آ رہی مخالف کھلاڑی کے پاس پہنچ کر اسے گھیرے میں لے لیا۔ اس کے بعدشباب ال آرڈن کلب کی دو دیگر کھلاڑی وہاں پہنچتی ہیں اور یہ پانچوں اس طرح سے دائرہ بنا لیتی ہیں کہ عرب آرتھوڈاکس کی کھلاڑی پوری طرح پوشیدہ ہو جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس فٹ بالر کا حجاب کھلتا ہے، اس کی ساتھی کھلاڑیاں کافی دور ہوتی ہیں اس لیے وہ وہاں فوری طور پر پہنچ نہیں پاتیں۔

Published: 15 Oct 2019, 3:49 PM IST

قابل ذکر ہے کہ اسلام میں خواتین کو سر چھپانے کا حکم دیا گیا ہے اور اس کو ان کی عزت و وقار سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے۔ یہی سبب ہے کہ کچھ کھلاڑی کسی بھی حال میں حجاب کو ہٹانا نہیں چاہتیں اور چہرے کو چھوڑ کر باقی پورے جسم کا حصہ حجاب میں چھپا کر رکھتی ہیں۔ کئی کھیلوں میں باحجاب خاتون کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اردن میں ہوئے میچ کے دوران بھی کچھ خواتین باحجاب تھیں جن میں سے ایک کا حجاب اچانک کھل گیا تھا۔

Published: 15 Oct 2019, 3:49 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Oct 2019, 3:49 PM IST