ویڈیو: ادب نامہ میں ماہ لقا بائی چندا کی زندگی، شاعری اور علمی و تہذیبی خدمات پر خصوصی گفتگو

’ادب نامہ‘ کی نئی قسط میں معین شاداب نے ماہ لقا بائی چندا کی شاعری، ادبی مقام، دکنی تہذیب سے وابستگی، علمی خدمات اور خواتین کی تعلیم کے فروغ میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

قومی آواز، نیشنل ہیرالڈ اور نوجیون کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی نئی قسط میں اٹھارہویں صدی کی ممتاز شاعرہ ماہ لقا بائی چندا کی زندگی، شاعری اور ادبی و تہذیبی خدمات کو موضوعِ گفتگو بنایا گیا ہے۔ اس نشست میں معروف شاعر اور ناظمِ مشاعرہ معین شاداب نے ماہ لقا بائی چندا کی شخصیت اور فن کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

گفتگو کے دوران بتایا گیا کہ ماہ لقا بائی چندا کا تعلق دکن سے تھا اور وہ اردو کی اولین صاحبِ دیوان شاعراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کی شاعری میں عشق، حسن، ہجر، وصال، فطرت اور روحانیت کے موضوعات نمایاں ہیں۔ معین شاداب نے ان کی شاعری کی زبان، کلاسیکی رنگ اور دکنی تہذیب کے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ماہ لقا بائی چندا محض درباری شاعرہ نہیں تھیں بلکہ ایک خودمختار اور بااثر شخصیت بھی تھیں۔ انہوں نے کتب خانے قائم کیے، اہلِ علم کی سرپرستی کی اور بچیوں کی تعلیم کے لیے بھی کام کیا۔ پروگرام میں ان کی ذہانت، خوداعتمادی اور منتخب اشعار پر بھی گفتگو ہوئی۔