کھیل کے دوران میدان پر گری بجلی، ویڈیو گریب
پیرو میں ایک فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی کی آسمانی آفت کی وجہ سے موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پیرو میں یوینٹوڈ بیلاوستا اور فیمیلیا کوکا کے درمیان فٹ بال میچ کھیلا جا رہا تھا۔ اسی دوران شدید بارش ہونے لگی۔ فٹ بال کا کھیل بارش کے دوران بھی جاری رہتا ہے اور وہاں بھی ایسا ہی ہو رہا تھا۔ بارش کچھ زیادہ ہی تیز ہو گئی اور ریفری نے کھیل روکنے کا فیصلہ کیا۔ اسی دوران آسمان سے بجلی گری اور اس کی زد میں کئی کھلاڑی آ گئے۔ اس حادثہ میں ایک کھلاڑی کی جان چلی گئی اور کم از کم 5 شدید زخمی ہوئے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقابلے کے دوران تیز بارش کو دیکھتے ہوئے ریفری نے کھلاڑیوں کو کھیل روک کر میدان سے باہر جانے کو کہا۔ کھلاڑی میدان سے باہر جا ہی رہے تھے تبھی آسمان سے بجلی گری اور اس کی زد میں 39 سالہ کھلاڑی جاس ہیوگو ڈی لا کروز میسا آ گئے۔ میسا کے سر پر بجلی گری اور وہ میدان پر ہی فوت ہو گئے۔ میسا کے ساتھی کھلاڑی بھی بجلی کی زد میں آئے اور کچھ تو بری طرح جھلس گئے۔ ان کھلاڑیوں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا۔ ان میں ایک کھلاڑی کی زندگی خطرے میں بھی بتائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گول کیپر ہوان چوکا بری طرح جھلس گئے ہیں اور وہ آئی سی یو میں داخل کیے گئے ہیں۔ حادثہ کے بعد اس میچ کو رد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس حادثہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی دھیرے دھیرے میدان سے باہر نکل رہے تھے کہ اچانک تیز بجلی گر اور کئی کھلاڑی میدان پر ہی گر پڑے۔ بعد میں کچھ کھلاڑیوں کو اٹھتے ہوئے بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined