فلم اور تفریح

ریئل کشمیر فٹبال کلب: عزم و محبت کی سچی داستان، سونی لِو پر جلد دستیاب ہوگی

سونی لِو جلد ریئل کشمیر فٹبال کلب کی حقیقی کہانی پر مبنی ڈرامہ پیش کرے گا، جس میں انسانی ہمت، دوستی اور کھیل کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس میں محمد ذیشان ایوب اور مانَو کول مرکزی کردار نبھائیں گے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی: او ٹی ٹی پلیٹ فارم سونی لِو اپنے ناظرین کے لیے ایک نئی اور متاثر کن کہانی لانے جا رہا ہے۔ یہ سیریز ’ریئل کشمیر فٹبال کلب‘ کی تشکیل پر مبنی ہے، جو کشمیر میں پروفیشنل فٹبال کی ایک تاریخ ساز کوشش کو پیش کرتی ہے۔ اس سیریز میں محمد ذیشان ایوب اور مانو کول جیسے باصلاحیت فنکار اہم کردار ادا کریں گے۔

اتوار کو اس ڈرامہ سیریز کا پہلا پری ویو جاری کیا گیا۔ میکرز نے اس موقع پر تحریر کیا، ’’یہ کہانی ہے نئے خواب دیکھنے والوں کی، اجنبیوں کے میل جول کی اور مشکلات سے مقابلہ کرنے کی۔ سب سے بڑھ کر یہ کھیل، کشمیر اور امکانات کی کہانی ہے۔‘‘

Published: undefined

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دو افراد نے کشمیر میں ایک فٹبال کلب کی بنیاد رکھنے کے لیے اپنی جان لڑا دی۔ یہ ویڈیو محض ایک کھیل کی شروعات نہیں بلکہ اس جدوجہد، دوستی اور یقین کو بیان کرتی ہے جس نے کشمیر کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

کہانی کا آغاز ذیشان ایوب کے کردار سے ہوتا ہے، جو ایک سرکاری افسر کے ساتھ کشمیر کی صورتحال پر بحث کرتے ہیں۔ انہیں جب ایک نئے فٹبال ٹورنامنٹ کے بارے میں علم ہوتا ہے جس میں پورے ملک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں تو وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کشمیر کی نمائندگی کے لیے اپنی ٹیم بنائی جائے۔ اس مشن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے جدوجہد، قربانی اور عزم کو مرکزی موضوع بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

یہ سیریز حقیقی واقعات سے متاثر ہے اور ان دو افراد کی انسپائرنگ داستان بیان کرتی ہے جنہوں نے کشمیر کا پہلا پروفیشنل فٹبال کلب قائم کیا۔ اس کلب نے نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک میں ایک نئی امید جگائی اور انڈین سپر لیگ میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی۔

سیریز کو جیو انٹرٹینمنٹ اور اوشون انٹرٹینمنٹ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے، جبکہ اس کی ہدایت کاری مشہور فلم ساز مہیش متھائی اور راجیش ماپُسکر نے کی ہے۔ کاسٹ میں محمد ذیشان ایوب اور مانَو کول کے ساتھ ساتھ ابھیشانت رانا بھی شامل ہیں۔ فی الحال اس سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی اسے پیش کر دیا جائے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ ریئل کشمیر فٹبال کلب دراصل ایک حقیقی پروفیشنل ٹیم ہے جس کی بنیاد 2016 میں سری نگر میں رکھی گئی تھی۔ یہ ٹیم موجودہ دور میں انڈین سپر لیگ میں بھی حصہ لیتی ہے اور کشمیر کے نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں نئی شناخت دینے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ سیریز نہ صرف کھیل کے شائقین کو متاثر کرے گی بلکہ عام ناظرین کو بھی حوصلہ اور امید کا پیغام دے گی۔ اس کے ذریعے کشمیر کی نئی نسل کے خوابوں اور امکانات کو ایک نئے زاویے سے اجاگر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined