فلم اور تفریح

لتا منگیشکر LIVE: بھارت رتن لتا منگیشکر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا

لتا منگیشکر
لتا منگیشکر 

عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر نہیں رہیں!

عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر آج اتوار کے روز انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 92 سال تھی اور وہ کافی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ لتا منگیشکر کورونا کے ساتھ نمونیا سے بھی متاثر تھیں اور 9 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ اب تک زیر علاج تھیں۔

Published: 06 Feb 2022, 10:24 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Feb 2022, 10:24 AM IST

بھارت رتن لتا منگیشکر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا

معروف گلوکارہ لتا منگیشکر اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ ان کا انتقال ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں 92 سال کی عمر میں ہوا ہے۔ ممبئی کے شیواجی پارک میں ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔

Published: 06 Feb 2022, 10:24 AM IST

آخری رسومات کی تیاری شروع، امیتابھ بچن سمیت متعدد اہم شخصیات نے کئے آخری دیدار

لتا منگیشکر کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاری شروع کی جا چکی ہیں۔ اس سے قبل ان کی رہائش گاہ پر آخری دیدار کے لئے اہم شخصیات کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امیتابھ بچن نے لتا منگیشکر کے آخری دیدار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی شویتا بچن بھی موجود تھی۔ اس سے قبل انہیں خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں فلم ہدایات کار سنجے لیلا بھنسالی، نغمہ نگار جاوید اختر، ہدایت کار اشوتوش گوروتریکر، اداکارہ شردھا کپور، اداکار انوپم کھیر اور اداکارہ اورمیلا مانتوڈکر شام ہیں لتا منگیشکر کی آخری رسومات شیوا جی پارک میں شام 6.30 بجے ادا کی جائیں گی۔

Published: 06 Feb 2022, 10:24 AM IST

لتا منگیشکر کے انتقال پر اے آر رحمان کی تعزیت، ’یہ ہمارے لئے برا دن ہے‘

لتا منگیشکر کے انتقال پر مایہ ناز موسیقار اے آر رحمان نے کہا، ’’یہ ہمارے لیے افسوسناک دن ہے۔ لتا جی ایسی شخصیت تھی کہ وہ صرف ایک آئیکون ہی نہیں تھیں بلکہ ہندوستان کی موسیقی اور شاعری کا ایک حصہ تھیں اور یہ خلا کبھی پُر نہیں کیا جا سکے گا۔ میں لتا دیدی کی تصویر کے ساتھ جا گتا تھا اور ان سے متاثر ہوتا تھا۔ میں خوش قسمت تھا کہ ان کے ساتھ کچھ گانے ریکارڈ کرنے اور گائیکی کرنے کا موقع حاصل ہوا۔‘‘

Published: 06 Feb 2022, 10:24 AM IST

لتا منگیشکر کا جسد خاکی آخری دیدار کے لئے رکھا گیا، شام 6.30 بجے آخری رسومات ادا ہوں گی

لتا منگیشکر کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے ان کی رہائش گاہ پر رکھا گیا ہے۔ ان کی آخری رسومات شام 6.30 بجے شیواجی پارک میں مکمل ریاستی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

Published: 06 Feb 2022, 10:24 AM IST

لتا منگیشکر کئی عشروں تک ہندوستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی آواز رہیں، راہل گاندھی

لتا منگیشکر کے انتقال پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’لتا منگیشکر جی کے انتقال کی تکلیف دہ خبر موصول ہوئی۔ وہ کئی عشروں تک ہندوستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی آواز رہیں۔ ان کی سنہری آواز امر ہے اور وہ ان کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ گونجتی رہے گی۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے میری تعزیت۔‘‘

Published: 06 Feb 2022, 10:24 AM IST

لتا منگیشکر کے انتقال پر دو روزہ قومی سوگ کا اعلان

اے این آئی نے حکومتی ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ لتا منگیشکر کی یاد میں دو روزہ قومی سوگ منایا جائے گا۔ اس دوردان قومی پرچم ان کے اعزاز میں سرنگوں رہے گا۔ ان کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

Published: 06 Feb 2022, 10:24 AM IST

لتا منگیشکر کا انتقال دل دہلا دینے والا ہے: صدر کووند

صدر رام ناتھ کووند نے لتا منگیشکر کے انتقال پر کہا، ’’لتا جی کا انتقال دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی طرح میرے لیے بھی دل دہلا دینے والا ہے۔ ان کے گانوں کی وسیع رینج میں ہندوستان کے جوہر اور خوبصورتی کو پیش کرتے ہوئے، کئی نسلوں نے اپنے اندرونی جذبات کا اظہار پایا۔ بھارت رتن، لتا جی کے کارنامے لاجواب رہیں گے۔‘‘

Published: 06 Feb 2022, 10:24 AM IST

لتا منگیشکر کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا: وزیر اعظم مودی

لتا منگیشکر کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’’میں پریشان ہوں اور الفاظ ختم ہو گئے ہیں۔ مہربان اور خیال رکھنے والی لتا دیدی ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں۔ وہ ہماری قوم میں ایک خلا چھوڑ گئی ہے جسے پر نہیں کیا جا سکے گا۔ آنے والی نسلیں انہیں ہندوستانی ثقافت کی ایک باوقار شخصیت کے طور پر یاد رکھیں گی، جن کی سریلی آواز میں لوگوں کو مسحور کرنے کی بے مثال صلاحیت تھی۔‘‘

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’’لتا دیدی کے گانوں سے نئے جذبات ابھرے، وہ دہائیوں تک انڈین فلم انڈسٹری میں ہونے والی تبدیلیوں کی شاہد رہیں، فلموں سے ہٹ کر بھی وہ انڈیا کی ترقی کے حوالے سے پرجوش تھیں، وہ ہمیشہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ انڈیا دیکھنا چاہتی تھیں۔‘‘

Published: 06 Feb 2022, 10:24 AM IST