فلم اور تفریح

گوا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ارجنٹائن کی آٹھ فلمیں دکھائی جائیں گی

روڈریگو گوریرو کی ہدایت کاری میں بننے والی 2021 کی فلم 'سیون ڈاگس' کو بین الاقوامی مقابلے کے زمرے کے تحت باوقار گولڈن پیکاک کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

سنیما کی شاندار روایت کے حامل ملک ارجنٹینا کی آٹھ فلموں کو ہندوستان کے 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں سے روڈریگو گوریرو کی ہدایت کاری میں بننے والی 2021 کی فلم 'سیون ڈاگس' کو بین الاقوامی مقابلے کے زمرے کے تحت باوقار گولڈن پیکاک کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق صرف 80 منٹ طویل اس فلم میں ایک آدمی اور اس کے پالتو جانور کے درمیان تعلق کو دکھایا گیا ہے۔

Published: undefined

اینڈریا براگا کی ہدایت کاری میں بننے والی سیلف ڈیفنس بہترین ڈیبیو فیچر ایوارڈ کی دوڑ میں ہے۔ یہ فلم ایک پراسیکیوٹر کی کہانی کی پیروی کرتی ہے جو اپنے ماضی سے متعلق متعدد قتل کو حل کرنے کی کوشش کرنے کے لیے اپنے آبائی شہر واپس آتا ہے۔

Published: undefined

فیسٹیول میں دکھائی جانے والی دیگر ارجنٹائنی فلموں میں مس وائبورگ (2022)، دی بارڈرز آف ٹائم (2021)، دی سبسٹیٹیوٹ (2022)، روب آف دی جیمز (2022) اور ایمی (2022) شامل ہیں۔

Published: undefined

ارجنٹائن اپنی فٹ بال ٹیم کے لیے مشہور ہے، لیکن اس کی ایک طویل اور بھرپور فلمی روایت بھی ہے۔ ارجنٹائن ان اولین ممالک میں سے ایک تھا جس نے 1896 میں لومیئر کا سینماٹوگراف درآمد کیا، پیرس میں سینماٹوگراف کے متعارف ہونے کے صرف ایک سال بعد دنیا کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم 'ایل اپوسٹول' بھی ارجنٹائن میں بنائی گئی۔گوا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اس بار 20 سے 28 نومبر تک چلے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined