فلم اور تفریح

کورونا سے متاثر دلیپ کمار کے ایک چھوٹے بھائی کا انتقال، دوسرے بھائی کی بھی حالت نازک

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے بھائی اسلم خان انتقال کر گئے، وہ کورونا سے متاثر تھے، جبکہ دوسرے بھائی احسان خان بھی کورونا سے متاثر ہیں اور ان کی بھی حالت نازک ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے بھائی اسلم خان جمعہ کے روز انتقال کر گئے۔ وہ 88 سال کے تھے اور کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ انہیں علاج کے لئے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دلیپ کمار کے دوسرے بھائی احسان خان بھی کووڈ-19 میں مبتلا ہیں۔ ان کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور ان کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔

Published: 21 Aug 2020, 11:40 AM IST

لیلاوتی میں اسلم خان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جلیل مارکر کا کہنا ہے کہ وہ ضعیف العمری کی بیماریوں کے ساتھ ہائی بلڈ پریشر، زیابطیس اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ان کے بدن کے کئی اعضا کا کام نہ کرنا ڈاکڑوں کے لئے تشویش کا باعث بنا ہوا تھا۔

Published: 21 Aug 2020, 11:40 AM IST

قبل ازیں، دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خان اور اسلم خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ دونوں کو گزشتہ روز ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ احسان خان کی عمر تقریباً 90 سال ہے جبکہ اسلم خان ان سے کچھ چھوٹے تھے اور دونوں کو ہی اس وقت وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

Published: 21 Aug 2020, 11:40 AM IST

میڈیا رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کے بھائیوں کو سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا تھا، تاہم ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ علاوہ ازیں دونوں بھائی ہائی بلڈ پریشر اور دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق احسان خان اور اسلم خان کا دلیپ کمار کے ساتھ جائیداد کا تنازع ہے اور یہ بھائی ممبئی میں ہی رہائش پذیر تھے جن میں سے اسلم خان اب انتقال کر گئے۔

Published: 21 Aug 2020, 11:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Aug 2020, 11:40 AM IST