فلم اور تفریح

ایک اور بنگالی اداکارہ نے خودکشی کر لی، 15 دنوں میں تیسری موت

بنگالی سنیما سے ایک کے بعد ایک چونکا دینے والی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ تازہ خبر کے مطابق ایک اور بنگالی اداکارہ کا انتقال ہو گیا ہے اور گزشتہ 15 دنوں میں تین اداکاراؤں کی موت ہوئی ہے

ایک اور بنگالی اداکارہ کی موت/ تصویر ٹوئٹر
ایک اور بنگالی اداکارہ کی موت/ تصویر ٹوئٹر 

کولکاتا: بنگالی سنیما سے ایک اور چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ کولکاتا میں ایک اور ماڈل اداکارہ نے خودکشی کر لی۔ اداکارہ منجوشا نیوگی کی لاش آج ان کے پاٹولی کے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ موت کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا اور پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 3 دنوں میں یہ دوسری اداکارہ ہے جس کی موت ہوئی ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ گزشتہ 15 دنوں میں کولکاتا میں تین اداکاراؤں کی موت ہوئی ہے۔ یہ واقعہ ایک چونکا دینے والا واقعہ ہے۔ اس کی شروعات چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ پلوی ڈے کی موت سے ہوئی۔ 15 مئی کو پلوی کی لاش ان کے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پلوی کے گھر والوں نے قتل کی شکایت درج کرائی اور پلوی کے بوائے فرینڈ ’جو لیو ان‘ میں رہ رہا تھا کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

Published: undefined

اس کے بعد ماڈل اور اداکارہ ودیشا ڈے مجومدار کی لاش بھی کولکاتا میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ ودیشا نے خودکشی نوٹ چھوڑا ہے تاہم موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔ پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اداکارہ کے بوائے فرینڈ سے تعلقات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ودیشا کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کی وجہ سے ڈپریشن میں تھی۔ ودیشا نے اپنے سوسائڈ نوٹ میں خود کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا لیکن انہیں کینسر کی کوئی شکایت نہیں تھی۔

Published: undefined

اس معاملے کا ایک اور دلچسپ پہلو یہ ہے، کہا جا رہا ہے کہ منجوشا نیوگی اور ودیشا بہت اچھی دوست تھیں! منجوشا کی ماں کے مطابق منجوشا ودیشا کی موت کے بعد سے ڈپریشن میں تھی۔ پولیس نے منجوشا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ منجوشا اور ودیشا کی موت کے درمیان کوئی تعلق ہے یا کچھ اور ہے؟ پولیس ہر اینگل سے تفتیش کر رہی ہے اور حقیقت تفتیش کے بعد سامنے آ جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو