فلم اور تفریح

اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کا انتقال، کہا- ’یہ درد ناقابل برداشت ہے‘

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، وہ طویل مدت سے علیل چل رہی تھیں۔ اکشے کمار نے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے

اکشے کمار کی والدہ کا انتقال
اکشے کمار کی والدہ کا انتقال 

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی والدہ طویل مدت سے علیل چل رہی تھیں۔ اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی ماں کے نام سے ایک جذباتی پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔

Published: undefined

اکشے کمار نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’وہ میرا اہم حصہ تھیں۔ آج مجھے ناقابل برداشت درد محسوس ہو رہا ہے۔ میری والدہ محترمہ ارونا بھاٹیہ نے آج اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ وہ دوسری دنیا میں میرے والد کے ساتھ پھر سے مل گئی ہیں۔ میں آپ کی دعاؤں کا احترام کرتا ہوں کیونکہ میں اور میرا کنبہ ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

اکشے کمار کی اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تعزیت پیش کی جانے لگی۔ مداح اور بالی ووڈ کی اہم ہستیوں نے بھی کمنٹ کر کے اکشے کمار کا غم غلط کرنے کی کوشش کی۔ اکشے کمار اپنی والدہ کے کافی قریب تھے اور وہ اپنی والدہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی شیئر کیا کرتے تھے۔

Published: undefined

اکشے کمار کی والدہ کی صحت مدت طویل سے ناساز چل رہی تھی۔ 3 ستمبر کو ارونا بھاٹیہ کو ممبئی کے ہیرانندانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ آئی سی یو میں تھیں۔ ان کی حالت کافی نازک بنی ہوئی تھی۔ والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد اکشے کمار لندن سے فوری طور پر ممبئی لوٹ آئے تھے۔ اکشے کمار لندن میں اپنی فلم سنڈریلا کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

Published: undefined

قبل ازیں، 7 ستمبر کو اکشے کمار نے ان کی بیمار والدہ کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔ اداکار نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں لکھا تھا، ’’الفاظ سے زیادہ میں آپ سبھی کے پیار اور دعاؤوں سے قربت محسوس کر رہا ہوں۔ میری والدہ کی صحت کے بارے میں پوچھنے کے لئے آپ سبھی کا شکریہ۔ میرے اور میرے کنبہ کے لئے یہ مشکل وقت ہے۔ ہر لمحہ مشکل سے گزر رہا ہے۔ آپ سبھی کی ہر دعا معنی رکھتی ہے۔ مدد کے لئے شکریہ۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined