پریا مراٹھے تصویر ’انسٹا گرام‘
انٹرٹینمینٹ کی دنیا سے ایک بُری خبر سامنے آئی ہے۔ مشہور ٹی وی اداکارہ پریا مراٹھے کا اتوار کی صبح انتقال ہو گیا۔ وہ صرف 38 سال کی تھیں۔ پریا گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھیں۔ بیماری سے لڑتے ہوئے وہ آج زندگی کی جنگ ہار گئیں۔
Published: undefined
صرف 38 سال کی عمر میں پریا کے اس دنیا سے چلے جانے سے ان کا کنبہ، ٹی وی کے قریبی لوگ اور فینس کافی صدمے میں ہیں۔ پریا کی پیدائش 23 اپریل 1987 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ ان کی پرورش و پرداخت بھی یہیں ہوئی۔ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم اور کالج کی پڑھائی ممبئی سے ہی کی تھی۔ پڑھائی پوری کرنے کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اور اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں لگ گئیں۔
Published: undefined
پریا مراٹھے چھوٹے پردے کی جانی مانی اداکارہ ہونے کے ساتھ ہی اسٹینڈ۔اَپ کامیڈین بھی تھیں۔ انہوں نے کئی مشہور ہندی اور مراٹھی شوز میں کام کیا تھا۔ وہ اپنی مضبوطی اداکاری سے فینس کا دل جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔
Published: undefined
پریا مراٹھے نے مراٹھی سیریل ’یا سُکھانویا‘ اور پھر ’چار دیوس ساسوچے‘ سے اپنے ٹی وی کے سفر کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد وہ بالاجی ٹیلی فلمس کے ’قسم سے‘ شو میں ودیا بالی کے کردار میں نظر آئیں تھیں۔ انہیں ’کامیڈی سرکس‘ کے پہلے سیزن میں بھی دیکھا گیا تھا۔
Published: undefined
پریا نے ٹی وی کے سب سے پاپولر اور ہٹ شو ’پوتر رشتہ‘ میں بھی کام کیا تھا۔ اس شو میں وہ ’ورشا‘ کے کردار میں نظر آئی تھیں۔ ان کے کردار کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ فینس اور سیلیبس پریا کو اب نم آنکھوں سے یاد کر رہے ہیں۔ اداکارہ کی موت سے ٹی وی انڈسٹری میں خاموشی چھا گئی ہے۔ پریا سے جڑے لوگوں نے ان کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined